سرورق
اردو دائرہ معارف العلوم پر خوش آمدید!زبان ہماری زندگی کا اہم حصہ ہے۔ زبان کے ذریعے انسان اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہے اور انہیں سنوارتا ہے۔ یہ ہماری تہذیب و تمدن، مشاہدات وتجربات کی ترجمان ہے۔ زبان کی حفاظت اور ترقی میں ہمیں اپنا کردار ادا ضرور ادا کرنا چاہیے۔ زبان کی ترقی ہماری ترقی، زبان کا زوال ہمارا زوال ہے۔ اس مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے 2011-05-09 کو اردو دائرۃ معارف العلوم کا قیام عمل میں آیا۔ اردو دائرۃ معارف العلوم میں موجودہ تحریرں آپ جیسے لوگوں کی لکھی ہوئی ہیں۔ آپ بھی اردو دائرۃ معارف العلوم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ کی لکھی گئی ایک تحریر بہتوں کے لئے مشعل راہ ہو۔ فہرست الفاظ
|
اردو لغتاردو دائرہ معارف العلوم بہت سے شعبوں میں بٹا ہوا ہوا ہے۔ یہ شعبہ اردو لغت کے لیے مخصوص اس وقت اردو لغت میں 75,120 الفاظ شامل ہیں۔ موجودہ رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 250 ہے۔ 75,120 تحریروں کو 539,211 مرتبہ دیکھا گیا ہے۔
آب زمزمچاہ زمزم کا پانی جو مقدس سمجھا جاتا ہے۔ مکہ کے اس چشمے کا نام جس سے آب زم زم نکلتا ہے، شدت پیاس میں حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کے ایڑیاں رگڑنے سے بحکم خداوندی ایک چشمہ ابلنے لگا جسے زم زم کہا گیا۔ کچھ مدت بعد یہ چشمہ خشک ہوگیا۔ پھر کافی مدت گزرنے کے بعد حضرت عبدالمطلب کو خواب میں اس جگہ کنواں کھودنے کی بشارت دی گئی۔ انہوں نے خانہ کعبہ کے قریب کنواں کھدوایا تو چاہ زمزم کے نام سے مشہور ہوا اور آج تک جاری ہے۔ مترادفات |
||||||||||||||||||||||||||||||||||||