آنک

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

آنْک {آنْک (ن مغنونہ)} (سنسکرت)

سنکسرت سے ماخوذ ہے اردو زبان میں اپنی اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے 1739ء میں "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مؤنث - واحد)

جمع ندائی: آنْکیں {آں + کیں (ی مجہول)}

جمع غیر ندائی: آنْکوں {آں + کوں (واؤ مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. جانچ، تخمینہ، اندازہ۔

"اس حال میں تمہاری آنْک ٹھیک نہیں ہے کسی اور کو دکھانا چاہیے۔"، [1]

2. علامت، نشان (جو قیمت فروخت ظاہر کرنے کے لیے سامان پر ڈالی ہو)مہر، سکوں کے حروف اور ہندسے وغیرہ۔ (ماخوذ : پلیٹس، امیراللغات، 195:1)

3. حروف تہجی کا کوئی حرف۔

؎ پوتھی خیال یار کی آئی ہے جب سیں ہات

دل کے ورق پہ تب سیتی لکھتا ہوں غم کی آنک، [2]

4. { ریاضی } ہندسہ، عدد، صفر۔

"حساب کرنے کے اصل آنک دس ہیں۔" [3]

اصل رقم / شرح اور مدت کا حاصل ضرب۔

"100 پکے آنکوں کا وہی سود ہوتا ہے جو سو روپیے کا۔" [4]

5. خم، جھکاؤ (جیسے ہک میں)کولھے کے اوپر بغل تک کا حصہ جسم، آغوش، حصہ بخرا۔ (پلیٹس)

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

(lit.) "Hook , curve , bend"; numerical figure, cipher

[ترمیم] مترادفات

عَلامَت، شناخْت، داغ، ہِنْدْسَہ

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1891ء، امیراللغات، 195:1 )
  2. ( 1739ء، کلیات سراج، 299 )
  3. ( 1834ء، تعلیم نامہ، 77:1 )
  4. ( 1915ء، مہاجنی حساب، 21 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter