آڑھت 1

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

آڑھَت {آ + ڑھَت} (سنسکرت)

ارتھ، آڑھَت

سنسکرت زبان میں اصل لفظ ارتھ ہے اور اس سے ماخوذ اردو مستعمل آڑھت ہے۔ سب سے پہلے 1845ء میں "حکایات سخن سنج" میں مستعمل ملتا ہے۔

متغیّرات


آڑَت {آ + ڑَت} آڑَتھ {آ + ڑَتھ}

اسم نکرہ (مؤنث - واحد)

جمع: آڑھَتیں {آ + ڑھَتیں (یائے مجہول)}

جمع غیر ندائی: آڑھَتوں {آ + ڑھَتوں (واؤ مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. دکان کوٹھی یا جگہ وغیرہ جس پر لوگوں کا مال بکنے کے لیے آئے اور دکاندار کو بیچنے کا حق المحنت دیا جائے، گنج، تھوک کی دکان، ایجنسی، کمیشن یا دستوری پر خرید و فروخت کا کاروبار۔

"بدلو تھے تو قصائی مگر اب صرف چمڑے اور سینگ کی آڑھت کرتے تھے۔"، [1]

2. معاملہ کرانے اور مال بکوانے کا معاوضہ، دلالی، کمیشن، دستوری جیسے : مہاجن کو سامان کی قیمت دلاتے وقت دو روپیہ سیکڑا آڑھت کا کاٹ لینا۔ (ماخوذ : پلیٹس)

3. خرید و فروخت کا رابطہ، لین دین۔

"اس تدبیر میں تھا کہ دوچار دن بعد کہیں آڑھت پیدا کر کے کسی مہاجن کے ہاتھ ان بتوں کو بیچتے۔"، [2]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

Agency, mercantile correspondence; the business of weighing , selling , or holding in charge the merchandise of dealers; also the remuneration for this service or agency; sale by commission; commission; brokerage

[ترمیم] روزمرہ جات

آڑھَت لگانا 

تجارتی مال کی خرید و فروخت کے لیے کسی تاجر یا کوٹھی دار کا توسط اختیار کرنا۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 30:7)

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1915ء، سجاد حسین، کایا پلٹ، 22 )
  2. ( 1845ء، حکایات سخن سنج، 54 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter