ابا

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

اَبّا {اَب + با} (عربی)

عربی زبان میں اسم مجرد اب ہے جس کے ساتھ الف ندائی لگا کر ابّا بنا ہے یا پھر قیاس ہے کہ اے بابا کی تخفیف ہے۔ 1899ء کو "دیوانجی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

جنسِ مخالف: اَمّی {اَم + می}

جمع: اَبّے {اَب + بے}

جمع غیر ندائی: اَبّوں {اَب + بوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. جنم دینے والا، باپ، بابا، نیز اس کو خطاب کرنے کا کلمہ۔

"آپ خدا بخشے ابّا کے ملنے والے ہیں، میرے بزرگ ہیں"۔، [1]

2. چچا، ماموں وغیرہ الفاظ کے بعد تعظیم کے طور پر، گویا باپ کے مرتبے میں، جیسے : نانا ابّا، دادا ابّا۔

3. { مجازا } خسر، مخدوم، آقا، یا بزرگ وغیرہ جس سے کوئی تعلق ہو (عظمت یا قربت کے اظہار کے لیے) جیسے : بی بی کے باپ سے ابّا کہہ کر تخاطب۔

کسی بزرگ کے وصفی نام کے ساتھ بطور تعظیم۔

"بڑا ہو گا تو کہے گا مولانا ابّا پر پیشاب کر چکا ہے"۔ [2]

4. { طنزا }جیسے : بڑا آیا کہیں سے، شیطان کا ابّا۔

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

Father, superior; a consummate knave

[ترمیم] مترادفات

باپ، اَبُّو، بابا، باوا، پِدَر،

[ترمیم] مرکبات

اَبّا جان

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1954ء، پیر نابالغ، 64 )
  2. ( 1942ء، گنج ہائے گراں مایہ، 20 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter