ابال

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

اُبال {اُبال} (سنسکرت)

سنسکرت زبان سے دو الفاظ اد اور ولن کے مرکب سے ماخوذ ہے۔ اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ 1771ء، کو ہشت بہشت" میں استعمال کیا گیا۔

متغیّرات


اُوبال {اُو + بال}

اسم نکرہ (مذکر)

جمع غیر ندائی: اُبالوں {اُبا + لوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. کھدبداکر اوپر اٹھنے کی کیفیت جو ابالنے یا ابلنے سے پیدا ہو، پک کر جوش کھانے کی صورت، کھدبدی (عموماً دودھ، پانی وغیرہ کے لیے مستعمل)۔

"جب ابال آ گیا اور رنگ کٹ گیا تو چھان کر عرق میں چاول نچوڑ کر ڈال دیے"۔، [1]

2. کف، پھین۔

"وہ اس میں ابال اور جھاگ آتے ہیں، بس دیکھا کیجیے۔"، [2]

3. { مجازا } (کسی کیفیت یا جذبے وغیرہ کا) ابھار، جوش، ولولہ، شدت، وفور۔

"کبھی جی میں ایسا ابال آتا ہے کہ دیوار سے سر پٹک دوں۔"، [3]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

ebullition, boiling; swelling with anger or rage; anger, rage, burst of passion

[ترمیم] مترادفات

کَف، جوش، جھاگ، غُصَّہ، غَضَب، ہَیجان

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1868ء، مراۃ العروس، 206 )
  2. ( 1935ء، خادم، 164 )
  3. ( 1933ء، روحانی شادی، 37 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter