ابتدائی

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

اِبْتِدائی {اِب +تِدا (کسرہ ت مجہول) + ای} (عربی)

ب د ء، اِبْتِدا، اِبْتِدائی

عربی زبان کے لفظ ابتدا کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت ی بطور لاحقۂ نسبتی لگائی گئی ہے۔ 1910ء کو "تربیت الصحرا" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی

فہرست

[ترمیم] معانی

1. ابتدا یا شروع کا، پہلا (شمار یا ترتیب میں)۔

"شوکت کو اپنے کیے کی ابتدائی سزا تو یہ ملی کہ انھیں بائی کاٹ کر دیا گیا"۔ [1]

2. شروع زمانے کا، آغاز کا۔

"ابتدائی چھ سالوں میں بچوں کے ذہن میں اس کو پیدا کرنے کا امکان ہے"۔، [2]

3. افتتاحی، تمہیدی۔

"اس وقت جو کام ہو رہا ہے وہ بالکل ابتدائی ہے"۔، [3]

4. نیچے کا یا زیریں (درجے یا منزل وغیرہ کے لحاظ سے)

"وہ ابتدائی مدارج طے کر کے ..... آگرہ کالج میں داخل ہو گئے"۔، [4]

5. پرانے عہد کا، قدیمی۔

"یہ ابتدائی چٹانوں کے ٹکڑوں ..... میں پایا جاتا ہے"۔، [5]

6. بنیادی، اساسی۔

"تک بند ..... عروض کے ابتدائی اصولوں سے بھی آگاہ نہیں ہوتا"۔، [6]

7. { تعلیمات } پہلی جماعت سے چوتھی یا پانچویں تک کا، پرائمری، تحتانی۔

"انھوں نے ابتدائی تعلیم کو لازمی قرار دیا"۔، [7]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

preliminary, introductory, prefatory; primary, prior

[ترمیم] مترادفات

تَمْہِیدی، اَصْلی، اَساسی، بُنْیادی، پِرائِمَری،

[ترمیم] مرکبات

اِبْتِدائی عَدالَت، اِبْتِدائی رُسُوم، اِبْتِدائی طِبّی اِمْداد

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1934ء، فریب زندگی، 14 )
  2. ( 1935ء، اصول تعلیم، 345 )
  3. ( 1935ء، چند ہم عصر، 7 )
  4. ( 1957ء، تلامذہ غالب، 21 )
  5. ( 1910ء، تربیت الصحرا، 42 )
  6. ( 1924ء، ناٹک ساگر، 352 )
  7. ( 1959ء، قومی تعلیم کے کمیشن کی رپورٹ، 265 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter