ابتلا

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

اِبْتِلا {اِب+تِلا} (عربی)

ب ل و، اِبْتِلا

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب افتعال سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ عربی میں اصل لفظ ابتلاء ہے۔ اردو میں ء کی آواز نہ آنے کی وجہ سے ابتلا لکھا جاتا ہے۔ 1795ء کو قائم کے مجموعے "مختار اشعار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت (مؤنث - واحد)

جمع: اِبْتِلائیں {اِب + تِلا + ایں (ی مجہول)}

جمع غیر ندائی: اِبْتِلاؤں {اِب + تِلا + اوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. آزمائش، امتحان، جانچ۔

؎ جو ہر ترے جہاں پہ کھلے ابتلا کے بعد

تھا تجکو انتظار بلا ہر بلا کے بعد، [1]

2. بلا، مصیبت، افتاد۔

"ہم ..... اس ابتلا و مصیبت میں بھی بشاش چلے جا رہے ہیں"۔، [2]

3. کسی ناخوشگوار حالت میں پھنسنا، مبتلا یا گرفتار ہونا۔

"کیا میں نہیں جانتا کہ آپ کو کن کن افکار میں ابتلا ہے"۔، [3]

4. { حفظان صحت }جسم انسانی میں جراثیم اور کیڑوں کی موجودگی۔

(مبادی صحیات، 161)

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

trial, suffering, affliction, misfortune

[ترمیم] مترادفات

آزْمائِش، جانْچ، پَرْکھ

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1940ء، بیخود (موہانی)کلیات، 47 )
  2. ( 1940ء، مضامین رشید، 246 )
  3. ( 1891ء، فغان بے خبر، 83 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter