ابجد

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

اَبْجَد {اَب + جَد} (عربی)

ا ب ج د، اَبْجَد

عربی زبان سے اسم جامد ہے۔ حروف تہجی کی ایک خاص ترتیب کے پہلے چار حروف ملا کر بطور مخفف استعمال کرتے ہیں یعنی اس سے مراد اس ترتیب کے سارے حروف ہوتے ہیں۔ 1611ء کو "کلیات قلی قطب" شاہ میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ (مؤنث - واحد)

فہرست

[ترمیم] معانی

1. کسی زبان یا رسم الخط کے مفرد حروف، حروف تہجی، اصلاً ضینیقی رسم الخط ہجائی کے پہلے چار حروف، ا،ب،ج،د۔

"اے حضرت آپ عربی کی ابجد وضع ہونے کا زمانہ متعین کیجیے"، [1]

2. حروف تہجی کی وہ ترتیب جس میں حساب جمل کے لیے حروف کے اعداد مقرر ہیں۔ حروف مع اعداد یہ ہیں :

ا(1)ب(2)ج(3)د(4)ہ(5)و(6)ز(7)ح(8)ط(9)ی(10)ک(20)ل(30)م(40)ن(50)س(60)ع(70)ف(80)ص(90)ق(100)ر(200)ش(300)ت(400)ث(500)خ(600)ذ(700)ض(800)ظ(900)غ(1000)۔ (گلبن تاریخ)؛

نیز اس ترتیب کے مطابق بنائے گئے آٹھ کلموں میں سے پہلا کلمہ، یہ آٹھ کلمے حسب ذیل ہیں : اَبْجَد، ہَوَّز، حُطّی، کَلمن، سَعْفَصْ، قَرْشَت، تَخَّذْ، ضَظَّغْ

؎ جدائی اک الف کی دال ہے وحدت پہ شاہد ہے

ملا معشوق سے اپنے مثال حرف ابجد ہے، [2]

3. آغاز، ابتدا، نیز کسی علم یا فن وغیرہ کے، مبادی، بنیادی یا ابتدائی اصول۔

"ہندوستان قدیم نے علوم کی ابجد عربوں ہی سے سیکھی۔"، [3]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

1. The first of a series of eight words comprising letters of the Arabic alphabet in the order in which they were originally disposed (agreeing with that of Hebrew and Aramaic). 2. The arrangement of the Arabic alphabet according to the occurrence of the letters in the said eight words. 3. The numerical value of the letters in this arrangement of them. 4. The alphabet.

[ترمیم] مرکبات

اَبْجَد آموز، اَبْجَد آموزی، اَبْجَد خوانی، اَبْجَد خواں، اَبْجَد شَناس، اَبْجَد کا تالا، اَبْجَد کی پَٹّی، اَبْجَد داں

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1928ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، 9:11:13 )
  2. ( 1861ء، کلیات اختر، واجد علی شاہ، 654 )
  3. ( 1945ء ہندوؤں کی تعلیم مسلمانوں کے عہد میں، 11 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter