ابدالآباد

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

اَبَدُالْآباد {اَبَدُل (الف غیر ملفوظ) + آ + باد} (عربی)

عربی زبان کے لفظ ابد کے ساتھ اس کی جمع آباد لگائی گئی ہے۔ ان کو ال کے ذریعے ملایا گیا ہے۔ مرکب اضافی ہے۔ سب سے پہلے 1635ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

متغیّرات


اَبَدُ الْاَبَد {اَبَدُل (الف غیر ملفوظ) + اَبَد}

اسم کیفیت (مذکر - واحد)

فہرست

[ترمیم] معانی

1. دوام، ہمیشگی، لامتناہی مدت۔

"عالم سیارگاں ایک لحظے کے برابر ہے اور ابد الآباد کے مقابلے میں ہیچ۔"، [1]

2. قیامت، آخرت

"سال گزشتہ کی ہولناک خونریزی ----- ابدالآباد تک یاد رہے گی۔"، [2]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

Endless time, prospective eternity

متعلق فعل

[ترمیم] معانی

1. ہمیشہ ہمیشہ، ہمیشہ کے لیے۔

"قیامت اس دنیا پر اثر ڈالے گی لیکن لوح محفوظ ابدالآباد محفوظ رہے گی۔"، [3]

[ترمیم] مترادفات

ہَمیشْگی، دَوام، تاقِیامَت

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1910ء، مقدمہ معرکۂ مذہب و سائنس، عبدالحق، 36 )
  2. ( 1919ء، غدر دہلی کے افسانے، 172:4 )
  3. ( 1925ء، قرآن مجید کے فوجداری قوانین، عبدالرحیم، 13 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter