ابدالدہر

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

اَبَدُالدَّہْر {اَبَدُد (ال غیر ملفوظ) + دَہْر} (عربی)

عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ دو الفاظ ابد اور دہر سے مرکب ہے۔ ال سے دونوں الفاظ کو ملایا گیا ہے۔ 1901ء کو "الف لیلہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد (مذکر - واحد)

فہرست

[ترمیم] معانی

1. ہستی کی انتہا یا آخری حد، قیامت۔

"خداوند تعالٰی حضور کو تا ابد الدہر سلامت و باکرامت رکھے۔"، [1] صفت ذاتی

[ترمیم] معانی

1. رہتی دنیا تک کا، قیامت تک کا، ہمیشگی والا۔

؎ یہ چشمۂ فیض ابدالدہر عیاں ہے

اک اس کی زکات آب حیات دو جہاں ہے، [2]

متعلق فعل

[ترمیم] معانی

1. ہمیشہ ہمیشہ کے لیے۔

؎ منت آب بقا خضر نمط میں نہ کروں

زندگی عشق نے بخشی ابدالدہر مجھے، [3]

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1901ء، الف لیلہ، سرشار، 377 )
  2. ( 1875ء، دبیر، دفتر ماتم، 150:2 )
  3. ( 1926ء، عروس الاذکار، نصیرالدین بخش، 168 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter