ابر

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

اَبْر {اَبْر} (فارسی)

فارسی زبان سے اسم جامد ہے۔ اردو میں مستعمل ہے۔ قدیم زمانے میں اَبَر استعمال ہوتا تھا۔ سنسکرت اور اوستائی زبان میں اس کے مترادف بالترتیب اَبھْر اوراَوَرْہ مستعمل ہیں۔ ایک امکان یہ بھی ہے کہ ان زبانوں میں سے کسی ایک سے اردو میں داخل ہوا ہو۔ لیکن اغلب امکان یہی ہے کہ فارسی سے آیا ہو گا۔ 1503ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔ متغیّرات


اَبَر {اَبَر}

اسم نکرہ [1]

فہرست

[ترمیم] معانی

1. بادل، گھٹا، بدلی۔

"ایک ابر کا ٹکڑا آیا اور دائی کو گھیر لیا"۔، [2]

2. ہلکی نیلگوں بادخانی رنگ کی چمکیلی دھوپ چھاؤں یا لہریں جو تلوار، خنجر وغیرہ کے پھل، ڈھال کی سطح، بندوق کی نال یا دوسرے فولادی اسلحہ پر صیقل سے پیدا ہوں، جوہر۔

؎ جس طرح پتا نکل آتا ہے شاخ سبز سے

ابر اٹھ کر تیغ قاتل سے سپر ہونے لگا [3]

چمکیلا لہریا جو رنگ یاروغن سے کپڑے یا کاغذ پر ڈالا جائے، جیسا کتاب کی جلد کی ابری میں ہوتا ہے۔

(فرہنگ آصفیہ : 871)

{ تصوف } وہ حجاب جو شہود کےحصول میں حائل، طالبین کے لیے لطف انگیز اور بنابریں محرومی تجلی حق کا باعث ہو۔

(مصباح التعرف : 22)

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

a cloud; marbled paper

[ترمیم] مترادفات

بادَل، سَحاب، میگھ، بَدْلی،

[ترمیم] مرکبات

اَبْرِ آذار، اَبرِ باراں، اَبْرِ بَہاراں، اَبْرِ بَہاری، اَبْرِ بَہْمَنی، اَبْرِ تُنُک، اَبْرِ رَبِیع، اَبْرِ تِیْرَہ، اَبْرِ تیغ، اَبْرِ جوشاں، اَبْرِ دَرْیا بار، اَبْرِ آذاری، اَبْرِ بَہار، اَبْرِ بَہْمَن، اَبْرِ تَر، اَبْرِ سِپَر، اَبْرِ سِیاہ، اَبْرِ قِبْلَہ، اَبْرِ کوہْسار، اَبْرِ گَوہَر، اَبْرِ نَیْساں، اَبْرِ رَحْمَت، اَبْرِ رَواں، اَبرِ عالَمْگِیر، اَبْرِ غَلِیظ، اَبْرِ کَرَم، اَبْرِ کُہْسار، اَبْرِ گَوہَر بار، اَبْرِ مُرْدَہ، اَبْرِ مَطِیر، اَبْرِ نَو بَہار، اَبْرِآذاری، اَبْرِبَہار، اَبْرِبَہْمَن، اَبْرِتَر، اَبْرِسِیاہ، اَبْرِقِبْلَہ، اَبْرِگَنْدَہ بَہار، اَبْرِمِسی، اَبْرِنَیساں

[ترمیم] روزمرہ جات

ابر برسنا 

بوندوں کا بادل سے متواتر زمین پر گرنا، مینہ پڑنا، بارش ہونا۔

؎ بھٹی پہ تری ابر مئے نور کا برسے رحمت کی ہو بوچھاڑ ادھر اور ادھر سے، [4]

ابر پھٹنا 

بادل کا چھٹنا

"سولھویں دن ابر پھٹا سورج کا کونا دکھائی دیا۔"، [5]

اَبر چھانا 

فضا میں ہر طرف بادل کا محیط ہونا، بادلوں سے آسمان کا چھپ جانا۔

؎ ہشیار کہ پھر ابر نہ چھائے گا کبھی یہ کنج پہ بوستاں نہ پاے گا کبھی، [6]

اَبر چھٹنا 

بادل کا منتشر ہونا، گھٹا کا کھلنا، مطلع صاف ہو جانا۔

ابر کو دیکھ کر گھڑے پھوڑنا۔ 

موہوم امید پر نقصان کر بیٹھنا۔ (امیراللغات، 11:2)

ابر گھرنا 

بادل کا چاروں طرف سے سمٹ کر چھا جانا، گھٹا کا فضا کو گھیر لینا۔

؎ تیغ غازی کی چمک کر سر ہر فرق گری لاکھ ڈھالیں جو اٹھیں ابر گھرا برق گری، [7]

اَبر کھلنا 

بادل کا چھٹنا، مطلع صاف ہو جانا۔

دہان شیشہ جلدی، کہتے ہیں مے نوش کھل جاوے مبادا ابر یہ اے ساقی مدہوش کھل جاوے، [8]

اَبَر اُٹھنا 

افق سے بدلی نمودار ہونا۔

"جب کبھی ابر اٹھتا ہے ہوا اڑا لے جاتی ہے"، [9]

ابر امنڈنا 

زور شور کے ساتھ بادل آسمان پر چھانا، گھٹا گھر کر آنا۔

؎ ابر ہے امڈا ہوا گل دے رہے ہیں نکہتیں آج کی شب ہو جدا منہ سے نہ اے دلبر شراب، [10]

اَبر آنا 

گھٹا اٹھنا، بادل کا فضا میں چھانا، بادل کا آسمان یا کسی شے کو ڈھک دینا یا نظروں سے چھپا دینا۔

؎ مجھ کو بھی انتظار تھا ابر آئے تو پیوں ساقی اگر یہ سچ ہے کہ بادل اٹھا تو لا، [11]

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( مذکر - واحد )
  2. ( 1802ء، باغ و بہار، 240 )
  3. ( 1853ء، دفتر فصاحت، وزیر، 49 )
  4. ( 1897ء، خانہ خمار، 3 )
  5. ( 1947ء، مضامین فرحت، 10:2 )
  6. ( 1937ء، جنون و حکمت، 137 )
  7. ( 1912ء، شمیم (ق)51 )
  8. ( 1809ء، جرات، کلیات، 179 )
  9. ( 1924ء، انشائے بشیر، 190 )
  10. ( 1865ء، نسیم دہلوی، دیوان، 115 )
  11. ( 1932ء، ریاض رضواں، 87 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter