ابریق

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

اِبْرِیق {اِب + رِیق} (عربی)

عربی زبان سے اسم جامد ہے، اصلاً فارسی زبان کے لفظ آبریز جوکہ دو الفاظ آب اور ریز سے مرکب ہے، کا معرب ہے۔ اردو میں 1693ء کو "وفات نامہ بی بی فاطمہ" کے قلمی نسخے میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

جمع غیر ندائی: اِبْرِیقوں {اِب + ری + قوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. لمبی گردن کا دستے دار لوٹا، آفتابہ، پیالہ، ساغر۔

؎ لیے ہے طشت زمرد کوئی، کوئی ابریق

مؤدبانہ کھڑی ہے ملائکہ کی قطار، [1]

2. شیشہ، قرابہ، صراحی وغیرہ۔

؎ ہاں چھیڑ بھی رباب کہ گرم ہے اختلاط

حسن مہہ دو ہفتہ و ابریق یک منی، [2]

3. پانچ رطل کے برابر پیمانہ، تقریباً ڈیڑھ یا پونے دو سیر کا۔

(رسالہ سالوتر، 83:2 ؛ کلید عطاری، 83)

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

a vessel or water pot , with a spout and a handle; an ewer

[ترمیم] مترادفات

آفْتابَہ، ساغَر

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1935ء، عزیز، صحیفہ ولا، 14 )
  2. ( 1932ء، سیف وسبو، 249 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter