ابر کرم

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

اَبْرِ کَرَم {اَب + رے + کَرَم}

فارسی زبان سے ماخوذ اسم ابر کے ساتھ عربی اسم کرم بطور صفت لگنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے 1784ء کو "سحرالبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

[ترمیم] معانی

1. بادل کی طرح فیض رساں، رحمت کا سرچشمہ، (مراداً) سخی، فیاض۔

؎ ابر کرم بتا کہ لگائی کہاں ہے دیر

دل چشم لطف کا تری امیدوار ہے، [1]

2. فیض، بخشش، رحمت۔

؎ پرورش دیوے چمن کو جو ترا ابر کرم

موتیا میں عوض غنچہ ہو پیدا گوہر، [2]

3. ابر رحمت، ہر وقت برسنے والا بادل، خوب برسنے والا بادل جس سے کھیتیاں سرسبز ہو جائیں۔

؎ کشت امید کو سیراب کریں تو جانیں

روز لکے تیرے اے ابر کرم اٹھتے ہیں، [3]

رجوع کریں: اَبْرِ رَحْمَت

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1934ء، رونق دہلوی، کلام رونق، 94 )
  2. ( 1854ء، ذوق، دیوان، 326 )
  3. ( 1870ء، کلیات واسطی، 132:1 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter