ابر کہسار

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

اَبْرِ کُہْسار {اَب + رے + کُہ (ضمہ مجہول) + سار} (فارسی)

فارسی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ ابر کے ساتھ اسم جامد کہسار لگایا گیا ہے۔ تقریباً 1825ء کو منتظر کے ہاں بحوالۂ "امیراللغات" مستعمل ملتا ہے۔

متغیّرات


اَبْرِکوہْسار {اَب + رے + کوہ (و مجہول) + سار} اَبْرِکُہْساری {اَب + رے + کُہ (ضمہ مجہول) + سا + ری}

اسم نکرہ (مذکر - واحد )

[ترمیم] معانی

1. وہ گھٹا جو پہاڑوں کی چوٹیوں پر چھائے یا ان کی طرف سے اٹھ کر آئے۔

؎ ہے بلندی سے فلک بوس نشیمن میرا

ابرکہسار ہوں گلپاش ہے دامن میرا، [1]

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1905ء، بانگ درا، 11 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter