ابطال

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

اِبْطال {اِب + طال} (عربی)

ب ط ل، اِبْطال

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب افعال سے مصدر ہے۔ اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ 1872ء کو "شرح قانون شہادت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت (مذکر - واحد)

فہرست

[ترمیم] معانی

1. باطل کرنا، کسی چیز کی صداقت یا وجود کو غلط ثابت کرنا، بطلان، رد۔

"قرآن مجید میں اصل وجود باری (تعالٰی) کے متعلق بہت کم استدلال ہے، زیادہ تر شرک کا ابطال ..... ہے۔"، [1]

2. ترک، موقوف کر دینا۔

؎ نصاریٰ کی رضا جوئی ہے مقصد اس نبوت کا

اور ابطال جہاد انجاح مقصد کا وسیلا ہے، [2]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

to become false , vain, proving (a thing) false, refuting, confuting; refutation; rendering null, abolishing; annihilation; abolition

[ترمیم] مترادفات

بَطْلان، تَرْدِید،

متضادات

اِصْداق، حقِیْقَت

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1932ء، سیرۃ النبی، 382:4 )
  2. ( 1931ء، بہارستان، 567 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter