ابلنا

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

اُبَلْنا {اُو + بَل + نا} (سنسکرت)

سنسکرت زبان سے دو الفاظ کے مرکب اد ولن سے ماخوذ اردو لفظ ابال کے ساتھ نا بطور لاحقۂ مصدر لگا کر فعل متعدی ابالنا بنتا ہے جس کا یہ لازم ہے۔ اردو میں 1564ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

متغیّرات


اُوبَلْنا {اُوبَل + نا}

فعل لازم

[ترمیم] معانی

1. جوش کھانا، کھولنا۔

؎ کر ہی کیا سکتا تھا آنکھوں کا ذرا سا پانی

جب لگی بجھ نہ سکی کھول کے ابلا پانی، [1]

2. کھولتے پانی وغیرہ میں پکنا، گل جانا۔

"مردوں کی سلامتی کی گھنگھنیاں اب تک نہ ابلیں۔"، [2]

3. (گرمی سے) اُبلنا، خمیر اٹھنا۔

؎ نان بائی کا کیا کروں تقریر

بدن ابلے ہے اب بہ مشکل خمیر، [3]

4. سطح کے نیچے سے پھوٹ پڑنا۔ اندر سے زور کر کے نکل پڑنا۔

"سبزہ اور پھول زمین سے ابلے پڑتے ہیں" [4]

امنڈنا، ہجوم کرنا، وفور کرنا، زیادتی کے ساتھ پیدا ہونا۔

؎ یہ ابلتی عورتیں اس چلچلاتی دھوپ میں

سنگ اسود کی چٹانیں آدمی کے روپ میں [5]

5. لبریز ہو کر گرنا، چھلک پڑنا۔

؎ دل کے چشمے یہ کیوں ابل آئے

اشک کیوں دفعۃً نکل آئے، [6]

6. کم ظرفی دکھانا، اترانا، پھٹ پڑنا۔

؎ دشت وحشت میں جو کم ظرف نہ چلتے پھرتے

آبلے تھوڑی سی پی کر نہ ابلتے پھرتے [7]

{ مجازا } طیش میں آنا، غصے میں آنا، پیچ و تاب کھانا، آپے سے باہر ہونا۔

"نشے میں شراب کے بلبلا رہا ہے، ابلا ہوا بیٹھا ہے۔" [8]

بَکنا، جھَکھنا۔

؎ کیا منہ ہیں جو اخیار لکھیں تو یہ ابل جائیں

یا طعن کے الفاظ زبانوں سے نکل جائیں [9]

7. (آنکھوں کا) پھولنا، سوجنا، ابھر آنا۔

"بڑی بڑی ابلی ہوئی آنکھیں، لمبا قد، شانوں پر سے ذرا جھکا ہوا۔"، [10]

8. مستی، جوش یا جذبے کے اثر میں ہونا، ولولے یا جوش سے بھرا ہونا۔

؎ پریاں جوش میں آ ابلنے لگیاں

سو دیواں کوں سارے کھندلنے لگیاں، [11]

فعل کی حالتیں

اُبَلْنا {اُبَل +نا}اُبَلْنے {اُبَل +نے} ،

اُبَلْنی {اُبَل +نی}اُبَلْتا {اُبَل +تا} ،

اُبَلْتے {اُبَل +تے}اُبَلْتی {اُبَل +تی} ،

اُبَلْتِیں {اُبَل +تِیں}اُبْلا {اُب+لا} ،

اُبْلے {اُب+لے}اُبْلی {اُب+لی} ،

اُبْلِیں {اُب+لِیں}اُبْلا {اُب+لا} ،

اُبْلے {اُب+لے}اُبْلیں {اُب+لیں(یائے مجہول)} ،

اُبْلُوں {اُب+لُوں}اُبَل {اُبَل} ،

اُبْلو {اُب+لو(واؤ مجہول)}اُبَلْیو {اُبَل+یو(واؤ مجہول)} ،

اُبَلْیے {اُبَل+یے}

[ترمیم] مترادفات

کھَولنا

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1938ء، سریلی بانسری، 91 )
  2. ( 1932ء بیلے میں میلا، 12 )
  3. ( 1809ء، جرآت، مثنوی گرما، 202 )
  4. ( 1927ء، اردوئے مصفٰی، 51 )
  5. ( 1936ء، نقش و نگار، 38 )
  6. ( 1920ء، روح ادب، 27 )
  7. ( 1873ء، کلیات منیر، 418:3 )
  8. ( 1892ء، طلسم ہوشربا، 328:6 )
  9. ( 1923ء، فروغ ہستی، 63 )
  10. ( 1943ء، دِلی کی چند عجیب ہستیاں، 154 )
  11. ( 1645ء، قصہء بے نظیر، 43 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter