ابلیس

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

اِبْلِیس {اِب + لِیس} (عربی)

ب ل س، اِبْلِیس

فہرست

[ترمیم] لغوی مطلب

عربی زبان میں ابلیس بلس سے مشتق ہے اور اس کا مطلب ہے ناامیدی اور ابلیس کا بھی یہی مطلب ہے گویا کہ ابلیس اللہ کی رحمت سے ناامید ہے۔

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ بلس جوکہ شیاطین کی جنس کا نام ہے، سے ماخوذ ہے اردو میں 1500ء کو "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ (مذکر - واحد)

جمع استثنائی: اَبالِسَہ {اَبا + لِسَہ} اَبالِیس {اَبا + لِیس}

جمع غیر ندائی: اِبلِسیوں {اِب + لی + سوں (و مجہول)}

[ترمیم] معانی

1. شیاطین کے سردار کا نام جو قوم جن سے تھا اور تسبیح و تعمیل کی بناء پر صف ملائکہ میں شامل تھا، جب ملائکہ کو حکم ملا کہ حضرت آدم کو سجدہ کرو تو اس نے سرتابی کی اور ہمیشہ ہمیشہ کے لیے مردودِ بارگاہِ الٰہی ٹھہرا، سب سے پہلا نافرمان فرد جس نے حضرت آدم کو ورغلا کر جنت سے نکلوایا، (مجازاً) انسانوں کو بہکانے اور راہ راست سے ہٹانے والا، شیطان، اہرمن۔

؎ حریص جرم کیا ہے یہ عفو نے تیرے

کہ مانگ لوں اگر ابلیس سے گناہ ملے، [1]

2. { استعارۃ } شیطانی خواص رکھنے والا، خبیث، شریر، سرکش، ملعون، مردود شخص۔

؎ رفتہ رفتہ محفل محبوب میں پہنچا رقیب

دخل اس ابلیس کا جنت میں کیونکر ہو گیا، [2]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

The devil,satan

[ترمیم] مترادفات

فَسادی، خَبِیث، شَیطان، پَلِید، شَرِیر،

[ترمیم] مرکبات

اِبْلِیس پَرَسْت، اِبْلِیس کا پیشاب

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1888ء، صنم خانۂ عشق، 230 )
  2. ( 1870ء، دیوان اسیر، 7:3 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter