ابن

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

اِبْن {اِبْن} (عربی)

ب ن و، اِبْن

عربی زبان سے اسم مشتق ہے، اردو میں بطور اسم نکرہ اور اکثر ترکیبات میں مستعمل ہے سب سے پہلے 1564ء کو "حسن شوقی" کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

جنسِ مخالف: بِنْت {بِنْت}

جمع: اَبْناء {اَب + ناء}

جمع استثنائی: بَنُون {بَنُون}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. بیٹا، لڑکا، ولد (عموماً ترکیبات میں مستعمل)۔

"صحیح مسلم میں یہ روایت ہے کہ حضرت ابن عباس کے پاس لوگ ایک کتاب لائے۔"، [1]

2. اولاد یا ذریت کا کوئی فرد (پوتا، نواسا وغیرہ)۔

"وہ کہتا ہے" اے ابن عبدالمطلب (مراد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم) میں تم سے نہایت سختی سے سوال کروں گا، خفا نہ ہونا۔"، [2]

3. (ترکیب میں) بندہ، غلام، پرستار وغیرہ، جیسے : ابن الغرض، ابن الوقت۔

"نیچری ابن الوقت ہیں، یعنی اس زمانے کی پیداوار۔"، [3]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

son, child

[ترمیم] مترادفات

وَلْد، بیٹا،

متضادات

بِنْت،

[ترمیم] مرکبات

اِبْنِ اَبِیہ، اِبْنُ السَّبِیل، اِبْنُ الْغَرَض، اِبْنُ اللہ، اِبْنُ الّٰلہی، اِبْنُ الْوَقْت، اِبْنِ آدَم، اِبْنِ بُجْدَہ، اِبْنِ دُنْیا، اِبْنِ زِیاد، اِبْنِ سَبِیل، اِبْنِ سَعْد، اِبْنِ سِینا، اِبْنِ مادَر، اِبْنِ مَرْیَم، اِبْنِ مُلْجِم، اِبْن زِیاد، اِبْنِ مُقَنَّع

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1907ء، شعرالعجم، 69:1 )
  2. ( 1914ء، سیرۃ النبی 226:2 )
  3. ( 1899ء، رویائے صادقہ، 182 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter