ابن الوقت

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

اِبْنُ الْوَقْت {اِب + نُل (الف غیر ملفوظ) + وَقْت} (عربی)

عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ ابن کے ساتھ وقت لگایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے 1635ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

فہرست

[ترمیم] معانی

1. وقت کا جنم دیا ہوا؛ وقتی مصلحت کے مطابق عمل کرنے والا، موقع پرست۔

"تو نے اپنے آپ کو اس قابل ہی نہیں رکھا کہ ہم تیری کچھ عزت کرتے، تو تو پورا پورا ابن الوقت" ہے۔"، [1]

2. { تصوف }وہ صوفی جو وقت کا تابع ہو اور حسب مقتضائے وقت عمل کرے۔

(مصباح التعرف لارباب التصوف، 23)

"وہ ابوالوقت ہور نہ ابن الوقت تھے۔"، [2]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

a time-server

[ترمیم] مترادفات

مَطْلَبی، زَمانَہ ساز، دُنْیا ساز

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1919ء، مضامین شرر، 164،3:1 )
  2. ( 1754ء، ریاض غوثیہ، 174 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter