ابو

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

اَبُو {اَبُو} (عربی)

اَب، اَبُو

عربی زبان سے اسم مشتق ہے، اب اسم جامد کے ساتھ و بطور لاحقۂ رفعیت استعمال ہوا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے 1618ء کو "قصہ خواجہ منصور حلاج" کے قلمی نسخے میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

جنسِ مخالف: اُم {اُم}

جمع: آبا {آ+با}

جمع استثنائی: اَبُون {اَبُون}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. باپ، والد (بیشتر کنیت میں مستعمل)۔

"سب سے بہتر فیروزہ نیشاپور کا ہوتا ہے ..... ابو اسحاق نے اس کی کان نکالی تھی۔"، [1]

2. صاحب (نسبت رکھنے والا)؛ جیسے : ابوالخیر(نیکی والا)ابوالمجد (بزرگی والا)۔

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

Father; originator, author

[ترمیم] مترادفات

پِدَر، باپ،

[ترمیم] مرکبات

اَبُو خَلْسا، اَبُو رَبِیْع، اَبُو رَسْما، اَبُو مَذْعُور، اَبُو وَثّاب، اَبُوالْاَجْساد، اَبُوالْاَجسام، اَبُوالْاَرامِل، اَبُوالْاَرْواح، اَبُوالْاَئِمَّہ، اَبُوالْآبا، اَبُوالْبَشَرِ ثانی، اَبُوالْحارِث، اَبُوالْحَکَم، اَبُوالْخَراب، اَبُوالْخِطاب، اَبُوالخَطّاف، اَبُوالدَّوانِیق، اَبُوالشِّفاء، اَبُوالْمَحّاج، اَبُوالْمَنْصُور، اَبُوالنَّظارہ، اَبُوالْوَقْت، اَبُوالْہَول، اَبُوالْہَیجا، اَبُوتُرَنْجَہ، اَبُوجَعْدَہ، اَبُوجَہْنہ، اَبُوحَیّان، اَبُویَحْیٰی، اَبُویَقْظان، اَبُو طالِب، اَبُوالْاَنْبِیا، اَبُوالْبَشَر، اَبُوالْقاسِم، اَبُوبَکْر، اَبُوتُراب، اَبُوجَہْل، اَبُولَہَب

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1873ء، مطلع العجائب (ترجمہ)228 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter