ابٹن

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

اُبْٹَن {اُب + ٹَن} (سنسکرت)

ادورت، اُبْٹَن

سنسکرت زبان کے مرکب لفظ اُدْ وَرِت سے ماخوذ ہے۔ اردو میں 1797ء کو "عشق نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

متغیّرات


اُبْٹَنا {اُب + ٹَنا}

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

فہرست

[ترمیم] معانی

1. (نرمی، نکھار اور خوشبو کے لیے) جسم پر ملنے کا ایک مرکب جو ہلدی، کھلی، ناگرمو تھا، بالچھڑ اور بھنے جو کے آٹے وغیرہ سے تیار کیا جاتا ہے۔

"وہ دن میں دو تین مرتبہ اسے ابٹن ملتی"۔، [1]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

A paste (composed of one or other kind of meal , turmeric , oil and perfume) rubbed on the body when bathing to clean and soften the skin; a cosmetic; unguent

[ترمیم] مترادفات

غازَہ،

[ترمیم] روزمرہ جات

اُبٹن کھیلنا 

(شادی کی ایک رسم) دولھا دلھن کے ابٹن لگائے جانے کے موقع پر لڑکے بالوں کا ہنسی دل لگی میں ایک دوسرے کے منہ یا بدن پر ابٹن مل دینا۔

"آج گوٹے لچکے کے کپڑے پہن کے نہ چلو وہاں ابٹن کھیلا جائے گا۔"، [2]

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1933ء، میر کے بہترین افسانے، پریم چند، 54 )
  2. ( 1892ء، امیراللغات، 6:2 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter