ابھار

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

اُبھار {اُبھار} (پراکرت)

پراکرت میں اُبھَّر، اور سنسکرت میں ادھبھِر اس لفظ کے مترادف استعمال ہوتے ہیں۔ دونوں میں سے کسی بھی ایک زبان سے اردو میں آیاہے۔ اردو میں 1803ء کو "رانی کیتکی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم حاصل مصدر (مذکر)

جمع غیر ندائی: اُبھاروں {اُبھا + روں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. اٹھان یا اونچا پن جو کسی چیز کے پھولنے یا ابھرنے سے ظاہر ہو، سطح کا ابھرا ہوا حصہ۔

"گڑھے بھر دیے جاتے ہیں اور ابھار کاٹ دیے جاتے ہیں"۔، [1]

2. نمو یا شباب کا زور، بالیدگی۔

؎ قابل دید ہے اشجار کا انداز بہار

عشق پیچے کا وہی پیچ اور وہ غنچوں کا ابھار، [2]

3. امنگ، موج، ولولہ۔

"بڑھنے کے لیے اپنے دل میں کوئی ابھار نہیں پاتا تھا"۔، [3]

4. افزائش، بڑھوتری، فروغ۔

"تہذیب یافتہ ہونے کے معنی ہیں ان قوتوں کی ترتیب اور ابھار"۔، [4]

5. محدب سطح کی بیرونی سمت کا نمایاں حصہ، جیسے : توے کا ابھار، عینک کی تالوں کا ابھار۔

6. { کنایۃ } عورت کے پستان۔

؎ چھپتا نہیں چھپانے سے عالم ابھار کا

آنچل کی تہہ سے دیکھ نمودار کیا ہوا، [5]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

Rising, swelling; plumpness; prominence; developing; acquiring fullness; rising or development of the breast (in girls)

[ترمیم] مترادفات

اُٹھان، پھوڑا،

[ترمیم] روزمرہ جات

اُبھار پر آنا 

ابھرنے لگنا، ابھرنا۔

؎ دیکھو ابھار پر ابھی آیا، ابھی گرا جوبن ہے ان بتوں کا نمونہ حباب کا، [6]

اُبھار پر ہونا 

مسلسل یا بتدریج بڑھوتڑی ہونا، ترقی پذیر ہونا۔

؎ وہ پیارا سینہ ابھار پر ہے وہ گوری رنگت نکھار پر ہے وہ گل سا چہرہ بہار پر ہے غضب کا جوبن ہے اک حسیں پر، [7]

اُبھار کرنا 

اگنا، سطح پر نمودار ہونا۔

؎ سبزہ خط نے کیا ہے جب سے اوس رخ پر ابھار کوہ پر بھاری سمجھتا ہوں میں برگ کاہ کو، [8]

اُبھار لانا 
آمادہ کر کے کسی ترکیب سے کسی کو لے آنا۔ (مہذب اللغات، 44:1)
نکال کر، بھگا کر یا چرا کر لے آنا۔ (فرہنگ آصفیہ، 92:1)
اُبھار لینا 

وجود میں آنا، اُبھرنا۔

؎ سب ملک و مال لٹ کے پڑا جان پر وبال آفت نے ہر طرح کی لیا ہند میں ابھار، [9]

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1944ء، مٹی کا کام، 89 )
  2. ( 1936ء، مراثی محب، 92 )
  3. ( 1959ء، پردیسی کے خطوط، 101 )
  4. ( 1932ء، روح تہذیب، 46 )
  5. ( 1932ء، ریاض رضواں، 48 )
  6. ( 1911ء، بہارستان خیال، نطق، 7 )
  7. ( 1919ء، رعب، کلیات، 74 )
  8. ( 1846ء، آتش، کلیات، 127 )
  9. ( 1761ء، جنگ نامہ پانی پت، 7 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter