اب 1

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

اَب {اَب} (سنسکرت)

قدیم آریائی زبان میں آ اشارہ قریب اور وَ یا وید وقت کو کہتے تھے اور اسی سے اب بنا جو کہ اردو میں مستعمل ہے۔ 1503ء میں "نوسر ہار" میں استعمال ہوا۔

حرف بیانیہ

فہرست

[ترمیم] معانی

1. آخر، بھلا، بارے۔

"اب میں اپنے گھر کی تدبیر کون سے وقت کروں گا?"، [1]

2. کسی نکتے یا بیان کی تمہید یا تفصیل کے طور پر۔

"اب اس گھر کی رہنے والیاں ..... اس سربند لفافے کا بھید کیا سمجھیں"۔، [2]

3. خلاصہ کلام کی غرض سے، مترادف؛ خیر، بس، قصہ مختصر۔

"اب دیکھا ہے تو نے کہ میں کیسی ہوں اور خدا کے فضل سے میری عصمت کیسی ہے"۔، [3]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

Thus, as, in like manner

اسم ظرف زماں

[ترمیم] معانی

1. موجودہ وقت، زمانہ یا مدت، زمانہ حال۔

"اب کا احوال معلوم نہیں"، [4]

"میں اکثر سوچا کرتا ہوں اگر اب سے دس برس پہلے ہم ملتے ..... تو مضائقہ نہ تھا"۔، [5]

2. { زمانہ } ان دنوں، آج کل، اس دور میں، اس زمانے میں، اس زندگی میں۔

؎ موت سے ڈرتے ہیں اب، پہلے یہ تعلیم نہ تھی

کچھ نہیں آتا تھا اللہ سے ڈرنے کے سوا، [6]

3. { زمانہ حال } اس وقت، اس دم، اس لمحے۔

"آج کا ہوتا اب، ابھی، اسی دم ہو جائے۔"، [7]

4. { زمانہ حال } اسی حالت میں، اس صورت میں، (کسی خاص امر یا واقعے کے پیش آنے پر)۔

"اب کیا کروں، بن دیکھے مکان کی طرف کیونکر جاؤں"۔، [8]

5. { زمانہ حال } ہنوز، تاحال، ابھی تو۔

؎ کھیتوں کو دے لو پانی اب بہہ رہی ہے گنگا

کچھ کر لو نوجوانو، اٹھتی جوانیاں ہیں، [9]

6. { زمانہ حال } اس نوبت پر، اس مرحلے پر۔

"اب معلوم ہوا کہ اندر اس ایوان کے میں آپ سے نہیں آیا"۔، [10]

7. { زمانہ مستقبل } آیندہ، مستقبل میں۔

"اور اب روحانی طب (علم الاخلاق) کی بھی ضرورت نہیں رہے گی"، [11]

8. { زمانہ مستقبل } اگلے ہی لمحے (یا لمحات) میں، بہت جلد، ابھی، عنقریب۔

"کاغذ پر ایسی مورت بناتی ہیں کہ اب بولی اور اب بولی"۔، [12]

9. { زمانہ مستقبل } دوبارہ، مکرر ۔

؎ بے وفاسے دوستی رکھتے نہیں

اب نہ لینا ہاتھ میں اس کوکبھی، [13]

10. { زمانہ مستقبل } اس کے بعد، بعد ازاں، بعدہُ، پھر۔

"غرض قسمت نے یاوری کی، تب زور سے بولا، اب میری باری ہے"۔، [14]

11. { زمانہ ماضی } تھوڑی دیر پہلے، گزرے ہوئے قریب زمانے میں۔

؎ آدم سے بھی پہلے گزرے آدم

یہ آدم، بو البشر تواب تھا، [15]

12. { زمانہ ماضی } اس وقت، تب۔

"اب یہ ناچ نچایا کہ مجھ کو اوپر لے گیا"، [16]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

Father

[ترمیم] مترادفات

اَبھی، پھِر، فَورًا، آئِنْدَہ،

[ترمیم] مرکبات

اَبْ بھی، اَبْ تَب، اَبْ تَک، اَبْ جَب، اَبْ سے دُور، اَبْ کَر کے، اَبْ کے، اَبْ نَہ تَب

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1822ء، موسٰی کی توریت مقدس، 113 )
  2. ( 1931ء، اختری بیگم، رسوا، 9 )
  3. ( 1801ء، طوطا کہانی، 19 )
  4. ( 1805ء، آرائش محفل، افسوس، 73 )
  5. ( 1944ء، افسانچے، 50 )
  6. ( کلیات، اکبر، 4:2 )
  7. ( 1891ء، ایامٰی، 73 )
  8. ( 1801ء، آرائش محفل، حیدری، 17 )
  9. ( 1892ء، نظم حالی، 89:2 )
  10. ( 1888ء، طلسم ہوشربا، 50:3 )
  11. ( 1956ء، حکمائے اسلام، 31:2 )
  12. ( 1936ء، پریم پچیسی، پریم چند، 65:2 )
  13. ( 1925ء، ریاض امجد، 23:1 )
  14. ( 1801ء، سنگھاسن بتیسنی، 24 )
  15. ( 1925ء، گلدستہ نگارش، ناداں دہلوی، 3 )
  16. ( 1802ء، باغ و بہار، میرا من، 55 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter