اجر

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android


اَجْر {اَجْر} (عربی)

ا ج ر، اَجْر

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اصل تلفظ اجر ہے اور قدما نے اَجَر بھی استعمال کیا۔ سب سے پہلے "سب رس" میں 1635ء کو مستعمل ملتا ہے۔

متغیّرات


اَجَر {اَجَر}

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

جمع استثنائی: اُجُور {اُجُور}

جمع غیر ندائی: اَجْروں {اَج + روں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. صلہ، انعام، بدلہ، پھل، اجرت۔

؎ چوبھے پاؤں میں مومن کے کانٹا اگر

گنہ اک جھڑے اک نیکی اجر، [1]

2. ثواب، جزائے خیر۔

"صبر اگر نیت کر کے کیا جائے تو بڑا اجر دلواتا ہے۔"، [2]

[ترمیم] اصطلاح ابن العربی

شیخ اکبر فتوحات مکیہ میں لکھتے ہیں: اجور وہ حقوق ہیں جو مخصوص اعمال کی طلب ہے، اور یہ ایسا حکم ہے جو قدیم اور محدث میں جاری و ساری ہے، لہذا جو کوئی بھی کسی دوسرے کے لیے کام کرتا ہے تو وہ صلے یا معاوضے کا مستحق ہوتا ہے۔ [3]

[ترمیم] اجر اور نور میں فرق

شیخ اکبر لکھتے ہیں: نہ ختم ہونے والا اجر کمایا گیا اجر ہے، اور اجر صرف کمایا ہی جاتا ہے، اگر اجر کمایا نہ گیا ہو بلکہ یونہی دے دیا جائے تو وہ اجر نہیں بلکہ نور اور ہدیہ ہے، اسی لیے تو اللہ تعالی نے فرمایا: ﴿لَهُمْ أَجْرُهُمْ وَنُورُهُمْ﴾ (الحدید: 19) ان کے لیے ان کا اجر اور ان کا نور (یعنی ہدیہ) ہے۔ اجر جو انہوں نے کمایا اور نور جو اللہ تعالی نے انہیں ہدیہ کیا تاکہ اجر بھی وہب یعنی عطا کے بغیر نہ ہو۔ [4]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

recompense, compensation, reward, remuneration, return, requital, retribution; cost, price, hire, fare, pay, fee; not liable to decay or old age, imperishable; young; vigorous; firm, immovable

[ترمیم] مترادفات

بَدْلَہ، مِحنَتانَہ، عِوَض، مُعَاوَضَہ، ثَواب، صِلَہ، جَزا،

[ترمیم] مرکبات

اَجْرِ جائِز، اَجْرِ غَیرِ مَمْنُون، اَجْرِ کَرِیم، اَجْرِ مِثْل، اَجْرِ مُسَمّٰی، اَجْرِمِثْل، اَجْرِمُسَمّیٰ

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1769ء، آخر گشت، 88 )
  2. ( 1915ء، سی پارہ دل، 197 )
  3. (مطبوع: جلد – 3، ص 167)
  4. ( مطبوع: جلد - 3، ص 33)

[ترمیم] مزید دیکھیں

ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter