استعمال

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

اِسْتِعْمال {اِس + تِع (کسرہ ت مجہول) + مال} (عربی)

ع م ل، عِمْل، اِسْتِعْمال

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب استفعال سے مصدر ہے اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے اردو میں 1746ء کو "قصۂ مہر افروز و دلبر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت (مذکر - واحد)

فہرست

[ترمیم] معانی

1. عمل میں لانا، برتنا، کلام میں لانا۔

"وہ چیزیں جن کو مرد بناتے تھے اور جو مرد و عورت دونوں کے استعمال میں آتی تھیں ان کا نام رکھنے میں مرد نے ابتدا کی ہو گی۔"، [1]

2. لفظ یا فقرے کا کسی خاص معنی میں بولا جانا۔

"محاوروں کے استعمال کا شوق مولوی صاحب کو بہت زیادہ تھا۔"، [2]

3. { نجوم } نیرین کا مقابلہ۔

(مطلع العلوم (ترجمہ)367)

4. چاول کی قسم۔

"دوپہر میں سوا سیر پرانے استعمال کا پلاؤ۔"، [3]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

custom, daily practice, exercise, use.

[ترمیم] مترادفات

عَمَل، بَرْتاؤ، کار، مَصْرَف، صَرْف

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1916ء، گہوارۂ تمدن، 160 )
  2. ( 1944ء، ایک نواب صاحب کی ڈائری، 61 )
  3. ( 1954ء، اپنی موج میں، 67 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter