اسم

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android


اِسْم {اِسْم} (عربی)

س م و، اِسْم

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مجرد کے باب سے مصدر ہے۔ اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے 1611ء کو "قلی قطب شاہ" کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

جمع: اَسْما {اَس + ما}

جمع غیر ندائی: اِسْمُوں {اِس + موں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. نام، وہ لفظ جو کسی شخص شے کیفیت وصف یا کام وغیرہ کا نام ہو۔

"اب یہ ایک اسم ہے بلامسمی۔"، [1]

2. اللہ تعالیٰ کے کسی جلالی یا جمالی نام یا اسم اعظم کا ورد؛ بزرگان دین میں سے کسی کے نام کا وظیفہ، پڑھنت؛ (روایتی طور پر) کوئی خاص تاثیر رکھنے والی دعا۔

؎ سیفی اسی کے ورد کی تو ایک قسم ہے

مشکل کشائیوں کی ضمانت یہ اسم ہے، [2]

3. شخص، فرد۔

"مٹھائی اور روپیہ سر اسم تقسیم ہوا۔"، [3]

4. ملازم، (مزدور یا وظیفہ یاب وغیرہ کی) اسامی، نفری۔

"دربار واجدی کے مجرائیوں میں اسم تھا۔"، [4]

5. { تصوف } ذات مسمٰی صفت وجودیہ کے اعتبار سے ہو یا صفت عدمیہ کے اعتبار سے۔

(مصباح التعرف لارباب التصوف، 33)

6. { صرف }وہ کلمہ جس کے معنی مستقل ہوں اور اس میں زمانہ نہ پایا جائے۔

؎ تمھارے سامنے کچھ مغربی ضوابط ہیں

یہ اسم و فعل نہیں ہیں فقط روابط ہیں، [5]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

name, a noun.

[ترمیم] مترادفات

ضَمِیر، تَعْرِیف، نام، ناں،

[ترمیم] مرکبات

اِسْمِ اِشارَہ، اِسْمِ اَعْظَم، اِسْمِ آلَہ، اِسْم با مُسَمّٰی، اِسْم بے مُسَمّٰی، اِسْمِ تارِیخی، اِسْمِ تَفْضِیل، اِسْمِ جامِد، اِسْم جَلالی، اِسْمِ جَمالی، اِسْمِ جَمْع، اِسْمِ جِنْس، اِسْمِ حالِیَہ، اِسْمِ خاص، اِسْم خَوِانی، اِسْمِ ذات، اِسْمِ سِحْر، اِسْمِ صِفات، اِسْمِ صَوت، اِسْمِ ظَرَف، اِسْمِ عام، اِسْمِ عَدَد، اِسْمِ فاعِل، اِسْمِ فَرْضی، اِسْمِ فِعْل، اِسْمِ مُشْتَق، اِسْمِ مَصْدَر، اِسْمِ مُصَغَّر، اِسْمِ مُعاوَضَہ، اِسْمِ مَفْعُول، اِسْمِ مُکَبَّر، اِسْمِ مَوصُول، اِسْمِ نَکِرَہ، اِسْم نَوِیسی، اِسْم وار

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1935ء، چند ہم عصر، 128 )
  2. ( 1912ء، شمیم، مرثیہ (ق)11 )
  3. ( 1923ء، اودھ پنچ، لکھنو (ضمیمہ)19، 66:33 )
  4. ( 1936ء، ہنرمندان اودھ، 49 )
  5. ( 1921ء، اکبر، کلیات، 410:2 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter