اضافت

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

اِضافَت {اِضا + فَت} (عربی)

ض ی ف، اِضافَت

عربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مزید فیہ کے باب افعال المعتل اجوف یائی سے مصدر ہے اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں 1578ء کو "خوب ترنگ"" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت (مؤنث - واحد)

جمع: اِضافَتیں {اِضا + فَتیں (ی مجہول)}

جمع غیر ندائی: اِضافَتوں {اِضا + فَتوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. دو چیزوں کا باہمی تعلق، لگاؤ، نسبت۔

؎ اس کے ہونے سے مشخص ہے وجود صحت

جیسے ہوتے ہیں اضافت میں ممیز اعدام، [1]

2. { نحو } وہ ناتمام تعلق جو دو اسموں کے باہم ملائے جانے سے ان کے درمیان پیدا ہو جاتا ہے (یہ تعلق کا، کی، کے (اور ان کے مترادفات) یا اسم اول کے حرف آخر کے کسرے کے ذریعے معلوم ہوتا ہے)۔

؎ کسرہ بھی اضافت کا ملے گا نہیں اس میں

ہو گا وہ کہاوت میں جو ہو گا کہیں اس میں [2]

دو اسموں کے درمیان ناتمام لگاؤ کی علامت۔ (فارسی ترکیب میں کلمۂ اول کے آخری حرف کا کسرہ اور اگر آخری حرف ہائے مخفتفی ہو تو اس پر ہمزہ (جیسے : ادارۂ ترقی اردو)؛ اگر آخری حرف الف یا واؤ ہو تو یائے مجہول (جیسے : بابائے قوم) اردو ترکیب میں کا، کی، کے میں سے کوئی کلمہ)۔

"دو باتیں الگ الگ ہیں ان دو باتوں کو کے نے جوڑ دیا ہے اور اسی کو اضافت کہتے ہیں۔" [3]

3. { منطق } ان دو چیزوں کی باہمی نسبت جن میں ہر ایک کا سمجھنا دوسری پر منحصر ہو، جیسے : باپ اور بیٹا۔

"ہر وجود مقولات عشرہ پر منحصر ہے جن میں ایک کا نام اضافت آیا ہے۔"، [4]

4. { تصوف } عبد و معبود اور خالق و مخلوق کے درمیان نسبت۔ (یہ دو طرح پر ہے : ایک حقیقی عینی کہ عبد باعتبار اپنی حقیقت کے عین رب ہے مجاز کارس میں بالکل دخل نہیں؛ دوسری اعتباری کہ عبد باعتبار تعین اور اطلاق کے اپنے رب کا غیر ہے جیسے کہ موج اور دریا)۔

"موجودات اشیا اور اضافت اور نسبت ان کی اس ایک وجود حقیقی ہی سے ہے۔"، [5]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

lit, "the annexation"; (in Gram.) prefixing a noun to a noun , so that the former governs the latter in the genituvie case; the connection of a noun so prefixed with its complement; the short vowel kasra between two nouns in the formation of the genitive case, or on the addition of an adjective; addition, adjunct

[ترمیم] مترادفات

نِسْبَت، عِلاقَہ، لَگاؤ، اِلْحاق،

[ترمیم] مرکبات

اِضافَتِ اِسْتِعارَہ، اِضافَت بَیانی، اِضافَتِ تَخْصِیصی، اِضافَتِ تَشْبِیہی، اِضافَتِ تَوصِیقی

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1915ء، وفا، کلیات، 16 )
  2. ( 1936ء، جگ بیتی، 2 )
  3. ( 1920ء، لخت جگر، 310:1 )
  4. ( 1912ء، شرح تہذیب (ترجمہ)58 )
  5. ( 1921ء، مصباح التعرف لارباب التصوف، 37 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter