افواہ

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

اَفْواہ {اَف + واہ} (عربی)

ف و ہ، فَوَہٌ، اَفْواہ

عربی زبان سے مشتق اسم فَوَہٌ کی جمع افواہ بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً 1817ء کو "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - جمع)

جمع: اَفْواہیں {اَف + وا + ہیں (ی مجہول)}

جمع غیر ندائی: اَفْواہوں {اَف + وا + ہوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. دہن، منھ، زبانیں (انسانوں کی)۔

"تفصیلی حالات جو کتابوں میں درج ہوئے اور صرف افواہ خلائق پر جاری ہوں کسی طرح اس ترتیب کے ساتھ جمع نہیں ہو سکتے۔"، [1]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

rumour, hearsay, notoriety

اسم نکرہ [2]

جمع: اَفْواہیں {اَف + وا + ہیں (ی مجہول)}

جمع غیر ندائی: اَفْواہیں {اَف + وا + ہوں (و مجہول)}

[ترمیم] معانی

1. غیر مستند یا اڑائی ہوئی خبر، عام چرچا۔

؎ ہو جن افواہوں سے دو ہمسایہ قوموں میں فساد

بے تکلف آپ انہیں اخبار میں دیتے ہیں چھاپ، [3]

[ترمیم] مترادفات

چَرْچا، گَپ، خَبَر، بازاری خَبَر، بازاری گَپ، مَذْکُور

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1881ء، مقالات حالی، 148:2 )
  2. ( مذکر، مؤنث - واحد )
  3. ( 1938ء، چمنستان، ظفر علی خاں، 190 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter