اللہ

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

اَللہ {اَل + لاہ (ا بشکل مد)} (عربی)

عربی زبان میں اسم الہ کے شروع میں ال بطور حرف تخصیص لگانے سے اللہ بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً 1500ء کو "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ (مذکر - واحد)

فہرست

[ترمیم] معانی

1. معبود، خدائے تعالٰی کا اسم ذات، اسماء صفاتی کے مقابل۔

"آپ کے جانے کے بعد سے گھر بھائیں بھائیں کر رہا ہے اللہ اس دم کو رکھے۔"، [1]

2. استعجاب کے موقع پر، مترادف، حیرت ہے، تعجب ہے، بڑی عجیب بات ہے۔

؎ کیوں گر پڑی یہ، خیر تو ہے کیا ہوا اسے

اللہ! میرے ہونٹ بھی زہریلے ہو گئے، [2]

3. شکوے شکایت یا دوئی کی جگہ۔

"اللہ اختر تم اتنے کٹھور بھی ہو سکتے ہو آخر کسی لیے۔"، [3]

4. کمال اضطراب اور یاس کے موقع پر۔

؎ تسکین مرگ بھول گیا اضطراب میں

اللہ پڑ گیا مرا دل کس عذاب میں، [4]

5. کسی وصف میں اظہار مبالغہ کے لیے۔

؎ تا عرش جلال آہ کوئی پہنچی ہے شاید

اللہ دماغ دل نالاں نہیں ملتا، [5]

6. دعا وغیرہ کے موقع پر یااللہ، الٰہی، اے میرے مالک۔

؎ بیٹھے بٹھائے عشق کا آزار ہو گیا

اللہ کس بلا میں گرفتار ہو گیا [6]

تمنا کے موقع پر، مترادف: خدا کرے۔

؎ جنون عشق نے سوداے شوق نے کھویا

دماغ سے کہیں اللہ یہ خلل جاتے [7]

7. نہ جانے، خدا معلوم، اللہ ہی کو معلوم ہے۔

؎ اللہ کدھر ہے در کا شانۂ ساقی

مدہوش ہے وارفتۂ پیمانۂ ساقی، [8]

8. اللہ، خدا کے لیے، خدارا (خوشامد، منت، سماجت کے موقع پر)۔

"اللہ خرم بھائی آپ ڈرائیے نہیں۔"، [9]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

God, the Supreme Being

[ترمیم] مترادفات

خالِق، مَعْبُود، خُدا، رَب، بھَگْوان، رام،

[ترمیم] مرکبات

اللہ والے

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1920ء، انشاے بشیر، 156 )
  2. ( 1958ء، تارپیراہن، 247 )
  3. ( 1951ء، زیر لب، 219 )
  4. ( 1919ء، متاع درد، ثاقب کانپوری، 103 )
  5. ( 1903ء، نظم نگاریں، 22 )
  6. ( 1919ء، درشہوار بیخود، 10 )
  7. ( 1895ء، دیوان زکی، 169 )
  8. ( 1912ء، شمیم، ریاض، شمیم، 23:2 )
  9. ( 1961ء، ہالہ، 54 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter