با

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

با {با} (فارسی)

بَ، با

فارسی زبان میں حرف جر ہے عام طور پر فارسی اور عربی اسما و صفات کے ساتھ مل کر مرکب بناتا ہے بعض اوقات بطور سابقۂ فاعلی جیسے باوفا، باوضو وغیرہ اور بعض اوقات بطور سابقہ استعمال ہو کر متعلق فعل وغیرہ کے ذیل میں مستعمل بناتا ہے۔ فارسی سے اردو میں ماخوذ ہے اور عام طور پر بطور ربط مستعمل ہے 1503ء میں "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

حرف ربط

فہرست

[ترمیم] معانی

1. سے (کے ذریعے)ساتھ (معیت)جیسے : باطہارت، با ایمان۔

"جو بھول کر باطہارت نماز ادا نہ کرے اور وقت باقی ہو اس پر قضا واجب ہے۔"، [1]

2. باوجود، جیسے : با ایں ہمہ۔

؎ جب دیکھئے تو ہے مئے و معشوق پر نگاہ

با ایں ہمہ ریاض بڑے پارسا بھی ہیں، [2]

3. صاحب، والا جیسے : با اثر، باوفا۔

؎ کہا قاصد نے واپس آ کے وہ مجھ سے نہیں بولے

خموشی معنی دارد جواب باصواب آیا، [3]

4. اسم فاعل کے معنی میں، جیسے : باخبر (خبر رکھنے والا)

"متاخرین میں جو با خبر شاعر ہیں وہ مجہول و معروف کے قوافی کو خلط ملط نہیں کرتے۔"، [4]

5. قسم، جیسے : باخدا۔

"باخدا، تاجیک، ترکمان یا بالتی کوئی عورت حسن میں ہماری کشمیری عورتوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔"، [5]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

with, by; possessed of

[ترمیم] مترادفات

مَعْ، سَمیت، نَزْدِیک، ہَمْراہ،

[ترمیم] مرکبات

باپَرْوا، باتَمِیز، باجَماعَت، باخُود، بادَسْتُور، بارُسُوخ، بامَذاق، بامَطْلَب، بامُہْر، باواسِطَہ، باعِصْمَت، باطَہارَت، باطَلْعَت، بافَروغ، باقَرِینَہ، باکَمال، باشَوق، باصَفا، باوُضُو، باوَفا، باوُقُوف، باہَم، باہَمی، باہوش، باوُجُود، باوُجُودیکَہ، باوَصْف، باوَضْع، باشُعُور، باصَواب، باضابِطَہ، باذَوق، باخَبَر، باخُدا، بادِلِ ناخواسْتَہ، با اَثَر، با اَدَب، با اِقْتِدار، با اِیں ہَمَہ، با آبْرُو، با تَمِیز، با جَماعَت، با رُسُوخ، با صَفا، با طَہارَت، با عِصْمَت، با کَمال

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1929ء، ذخیرۃ العباد (ترجمہ)17 )
  2. ( 1932ء، ریاض خیر آبادی، ریاض رضواں، 187 )
  3. ( 1919ء، درشہوار بیخود، 26 )
  4. ( 1889ء، جامع القواعد، آزاد، 197 )
  5. ( 1956ء، آگ، 22 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter