باب

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

باب {باب} (عربی)

عربی زبان میں اسم جامد ہے اور عربی زبان سے ہی اردو میں ماخوذ ہے اور اصلی حالت میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ گاہے بطور صفت بھی مستعمل ملتا ہے سب سے پہلے 1582ء میں "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر)

جمع: اَبْوَاب {اَب + واب}

جمع غیر ندائی: بابوں {با + بوں (واؤ مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. دروازہ۔

"سلطان ..... کا مزاج ..... کسل مند ہے، باب ملاقات ..... بند ہے۔"، [1]

2. معاملہ، تعلق، حق، بابت، امر، بارے (میں)۔

"انتقاد کے باب میں جن دشواریوں ..... کا ابھی ذکر ہوا ہے۔"، [2]

3. نمائندہ۔

"ان کا ..... یہ دعویٰ ہے کہ یہ امام منتظر کے باب ہیں۔"، [3]

4. کسی کتاب کا وہ حصہ یا جزو جو تقسیم مضامین یا ترتیب واقعات کے لحاظ سے علیحدہ ہو، مبحث۔

؎ حسن کی ایک فصل ہے، عشق کا ایک باب ہے

دیکھ چکے ہیں ہم اسے، دہر نما کتاب ہے، [4]

5. عربی مصادر و افعال کے اوزان میں سے ہر ایک جو ان کی خاصیت کے اعتبار سے مقرر ہے۔

"مصدر بکسر الف مصدر باب افعال ہے مضبوط ہونا۔"، [5]

6. نوع، طرح، شق، مد۔

"اہل عرب ...... صفائی کا نام نہیں جانتے تھے، اس بنا پر اس خاص باب میں آپ کو نہایت اہتمام کرنا پڑا تھا۔"، [6]

7. دفعہ، ادھیا، حد۔ (فرہنگ آصفیہ، 24:1)

8. دربار، درگاہ، جیسے : باب عالی (فرہنگ آصفیہ، 340:1؛ نوراللغات، 487:1)

9. حساب کی مد، ٹیکس، محصول۔ (پلیٹس)

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

door, gate; chapter, section, division (of a book), head, heading; subject, affair, business, topic, matter, particular, case; head of accounts , cess, tax

صفت ذاتی

جمع: اَبْواب {اَب + واب}

جمع غیر ندائی: بابوں {با + بوں (واؤ مجہول)}

[ترمیم] معانی

1. لائق، شایان، درخور، قابل، شائستہ۔

؎ دھمکی میں مر گیا جو نہ باب نبرد تھا

عشق نبرد پیشہ، طلب گار مرد تھا، [7]

[ترمیم] مترادفات

دَر، فَصْل، نَوع، اَمْر، ضِمْن، دَرْوازَہ، مَقالَہ، بارَہ،

[ترمیم] مرکبات

بابِ اَثَر، بابِ اِجابَت، بابُ الْجِہاد، بابُ الذِّکْر، بابُ الرَّیّان، بابُ السَّلام، بابُ الصَّدَقَہ، بابُ الصَّلوٰۃ، بابُ الْعِلْم، بابِ تَوبَہ، بابِ جِبْرَئِیل، بابِ عالی، باب یافْت، بابُ الْاَبْواب، بابُ الْکَبِد، بابِ عِلْم، باب وار

[ترمیم] روزمرہ جات

باب باندھنا 

کسی خاص موضوع کے لیے کتاب میں کوئی باب قائم کرنا۔

انھوں نے اپنی کتاب جامع بیان العلم میں ..... ایک خاص باب باندھا ہے۔"، [8]

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1901ء، الف لیلہ، سرشار، 67:1 )
  2. ( 1923ء، سیف و سبو (دیباچہ)جوش، 10 )
  3. ( 1926ء، شرر، مضامین شرر، 120:3 )
  4. ( 1934ء، تجلائے شہاب ثاقب، 222 )
  5. ( 1872ء، عطر مجموعہ، 51:1 )
  6. ( 1914ء، سیرۃ النبی، 106:2 )
  7. ( 1869ء، غالب، دیوان، 154 )
  8. ( 1904ء، مقالات شبلی، 241:1 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter