بابا

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

بابا {با + با} (فارسی)

باب، بابا

فارسی میں اصل لفظ باب ہے لیکن اہل زبان الف زائد لگا کر بابا استعمال کرتے ہیں۔ اردو زبان میں فارسی سے ہی ماخوذ ہے اور مروجہ انداز میں یعنی بابا ہی مستعمل ہے سب سے پہلے 1693ء میں "وفات نامہ بی بی فاطمہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

جنسِ مخالف: اَمّاں {اَم + ماں}

واحد غیر ندائی: بابے {با + بے}

جمع: بابے {با + بے}

جمع غیر ندائی: بابوں {با + بوں (واؤ مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. باپ، پدر، والد۔

"یہ ہے اپنے بابا کی آنکھوں کی پتلی، یہ اماں کا دلدار پیدا ہوا ہے۔"، [1]

2. وہ لفظ جس سے انگریزی راج میں انگریزوں کے شاگرد پیشہ اپنے آقاؤں کے بچوں کو مخاطب کرتے تھے۔

"میم نے سونے کی زنجیر نکال کر کہا، سیٹھ جی ہم اس کو بیچنا چاہتا ہے، بابا بہت بیمار ہے۔"، [2]

3. فقرا کا کلمۂ خطاب۔

؎ پھر بھی دیتی ہے رہرووں کو صدا

تم، سوا سو برس جیو بابا، [3]

4. بیٹا، بیٹی یا خورد سے (باپ یا کسی بزرگ کا حرف خطاب)۔

"باپ نے کہا اے بابا مجھے تیری قدرت کا حال بخوبی معلوم ہے۔"، [4]

5. پیر یا گرو۔

؎ کہا ان کے بیرے نے گو ہیں شریک

خیالات میں گاندھی بابا کے ساتھ، [5]

6. عام شخص سے خطاب کا کلمہ، اے شخص۔

"منہارن اچھا بابا ..... جاویں ہیں بس۔"، [6]

7. بڑا بوڑھا، بزرگ۔

"چلو گھر بند کرو کنجیاں بابا (پرانا ملازم) کے سپرد کرو۔"، [7]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

father; grand father; old man, sir, sire (respectfully); a sanyasi, a faqir; the head of the order of monks called Qalandar; a form of address used by beggars in addressing the master of the house and vice versa; child, children

[ترمیم] مترادفات

اَبّا، دادا، بُوڑھا، دَرْویش، طِفْل،

[ترمیم] مرکبات

بابا راج، بابا کا مول، بابا آدَم، بابا جان، بابا جی، بابائے قَوم

[ترمیم] روزمرہ جات

بابا آدم بدلنا 

پہلے کا انداز، طریقہ یا دستور نہ رہنا۔

نہ وہ زمین رہی نہ وہ آسمان گھر کا بابا آدم ہی کچھ بدل سا گیا ہے۔"، [8]

بابا آدم نرالا ہونا 

دنیا بھر سے جدا روش ہونا۔

ہمارے یہاں کا بابا آدم ہی نرالا سا ہے۔"، [9]

[ترمیم] فقرات

بابا (آویں | آئیں) نہ گھنٹا باجے 

جب تک بابا نہیں آ جاتے گھنٹا نہیں بجنے کا، ایسے موقع پر مستعمل جب ایک کام کا کرنا کسی دوسرے دشوار تر کام پر موقوف ہو۔ (ماخوذ : نجم الامثال، 80؛ جامع اللغات، 392:1)

بابا مرا نہا لو جنا وہی تین کے تین 

جتنا نقصان ہوا تھا اتنا ہی فائدہ ہو گیا۔ (نجم الامثال، 80)

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1928ء، مرقع لیلٰی مجنوں، 15 )
  2. ( 1932ء، میدان عمل، 63 )
  3. ( 1928ء، فکر و نشاط، جوش، 77 )
  4. ( 1838ء، بستان حکمت، گویا، 45 )
  5. ( 1921ء، اکبر الہ آبادی، کلیات، 44:4 )
  6. ( 1947ء، دھانی بانکیں، 32 )
  7. ( 1971ء، فہمینہ، 20 )
  8. ( 1877ء، توبۃ النصوح، 195 )
  9. ( 1940ء، روشنک بیگم، 122 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter