بابت

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android


بابَت {با + بَت} (عربی)

ب و ب، بابَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق ہے اور عربی سے ہی اردو میں ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے 1774ء، میں "رموزالعارفین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مؤنث - واحد)

جمع: بابَتیں {با + بَتیں (یائے مجہول)}

جمع غیر ندائی: بابَتوں {با + بَتوں (واؤ مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. بارے میں، باب میں۔

"آپ نے مجھ ناچیز کی بابت ایسی اچھی رائے کا اظہار فرمایا۔"، [1]

2. { قدیم } تخصیص، تفریق۔

؎ نیک و بد کی کچھ نہیں بابت رہی

جس کو پی چاہے سہاگن ہے وہی، [2]

3. درخور، شائستہ، لائق، سزاوار، شایان، قابل۔

؎ الفت جوکی، کہتا ہے جی، حالت نہیں، عزت نہیں

ہم بابت ذلت ہوئے، شائستہ کلفت ہوئے، [3]

4. وجہ، علت۔

؎ کپڑے پھٹے تو لوگوں میں غیرت کہاں رہی

تعظیم اور تواضع کی بابت کہاں رہی، [4]

5. شمار، حساب، مد۔

"ان بابتوں کی آمدنی ..... بڑھ گئی ہے۔"، [5]

6. بسلسلہ، متعلق۔

"مطبوعہ ..... الناظر بابت جولائی سنہ 1914ء"، [6]

7. بڑی بات۔

؎ طوطا مینا تو ایک بابت ہے

پودنا پھد کے تو قیامت ہے، [7]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

account, head, item (of account), article, business, affair, matter

[ترمیم] مترادفات

واسِطے، ذَرِیعَہ، کارَن، عِوَض، نِسْبَت

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1936ء، گرداب حیات، راشدالخیری، 74 )
  2. ( 1774ء، رموزالعارفین، 35 )
  3. ( 1810ء، میر، کلیات، 721 )
  4. ( 1830ء، نظیر، کلیات، 20:2 )
  5. ( 1899ء، رویائے صادقہ، 166 )
  6. ( 1914ء، فلسفیانہ مضامین، 98 )
  7. ( 1810ء، میر، کلیات، 1010 )
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter