بابو

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

بابُو {با + بُو} (سنسکرت)

بپتا، بابُو

سنسکرت میں اصل لفظ بپتا ہے اردو زبان میں اس سے ماخوذ بابو مستعمل ہے ہندی میں بھی بابو ہی مستعمل ہے 1814ء میں "مثنوی ایجاد رنگین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

جمع غیر ندائی: بابُوؤں {با + بُو + اوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. انگریزی پڑھا ہوا شخص بالعموم کسی دفتر کا کلرک، منشی، اہلکار۔

؎ یہ پرورش کوئی کم ہے ان کی جنھیں برا کہہ رہے ہیں گاندھی

ہمیں پڑھایا پڑھا کے بابو بنا دیا ہم کو ہاتھرس میں، [1]

2. صاحب، جناب، مسٹر، میاں، مولانا وغیرہ کی طرح ایک تعظیمی لفظ یا قابل تعظیم شخص۔

؎ قاضی جی بگڑے تو ان سے یوں کہا

کیوں خفا ہوتا ہے اے بابو بھلا، [2]

3. گول مٹول پیارا سا بچہ (لاڈ میں عموماً ہر چھوٹے بچے کے لیے مستعمل)

(پلیٹس)

4. باپ (بالعموم جی کے ساتھ)۔

"چھوٹی بچی ..... پیروں سے چمٹ گئی اور بولی اماں بابو جی کب آئیں گے۔"، [3]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

prince, noble, man of family or distinction; a title of respect (as) sir, Mr.; young master; father; a term or endearment applied to children; a clerk or writer in an office

[ترمیم] مترادفات

صاحِب، خَوانْدَہ، مِسْٹَر،

[ترمیم] مرکبات

بابُو اِنْگْلِش، بابُو گَری

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1942ء، سنگ و خشت، 223 )
  2. ( 1814ء، مثنوی ایجاد رنگین، 70 )
  3. ( 1936ء، پریم چند، پریم چالیسی، 138:1 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter