باتوں میں

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

باتوں میں {با + توں (واؤ مجہول) + میں (یائے مجہول)} (سنسکرت)

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم بات کی اردو قواعد کے مطابق جمع باتوں کے بعد حرف جار میں لگنے سے باتوں میں مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ 1818ء میں "انشا کے کلیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل

[ترمیم] معانی

1. گفت و شنید میں، بات چیت میں، گفتگو میں۔

؎ نیند اڑ جاتی ہے ہنگام سخن راتوں میں

لگ گئ آنکھ بھی اک روز انھیں باتوں میں، [1]

2. واہیات میں، مزخرفات میں۔

کیوں باتوں میں دن کھوتے ہو۔"، [2]

3. خوشامدانہ گفتگو کر کے۔

چار باتوں میں خوش کر دیا۔"، [3]

4. افعال ناشایستہ میں، شرارت میں۔

؎ بوسہ مانگا تو کہا پھیر کے منہ ظالم نے

کہ زبان کٹتی ہے انساں کی انھیں باتوں میں، [4]

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1942ء، مراثی، نسیم، 394:2 )
  2. ( 1924ء، نوراللغات، 515:1 )
  3. ( 1924ء، نوراللغات، 515:1 )
  4. ( 1888ء، صنم خانۂ عشق، 124 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter