بات چیت

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

بات چِیت {بات + چِیت} (سنسکرت)

سنسکرت سے ماخوذ اسم بات کے ساتھ تابع مہمل چیت ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ 1836ء میں "ریاض البحر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مؤنث)

فہرست

[ترمیم] معانی

1. گفتگو، بول چال، حرف و حکایت۔

"دوپہر کو ---- ان سے بات چیت ہوتی ہے۔"، [1]

2. معاملت، مول تول۔

"ان کے مکان کی بات چیت چار ہزار روپئے تک پہنچ گئ ہے، امید ہے کہ کل بیعانہ بھی ہو جائے گا۔"، [2]

3. منگنی، نسبت، رشتہ۔ (جامع اللغات، 367)

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

talk, conversation, discourse

[ترمیم] مترادفات

گُفْت و شُنِید

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1916ء، گہوارۂ تمدن، 121 )
  2. ( 1958ء، مہذب اللغات، 174:2 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter