باجا

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

باجا {با + جا} (سنسکرت)

بادیا، باجا

سنسکرت میں اصل بادیا ہے۔ اردو زبان میں اس سے ماخوذ اسم کیفیت باج مستعمل ہے اور باج کے ساتھ ہندی قاعدہ کے تحت الف بطور مذکر لگانے سے باجا بنا۔ ہندی میں بھی باجا ہی مستعمل ہے۔ اصل ماخذ سنسکرت ہی ہے۔ اردو میں 1678ء میں غواصی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

متغیّرات


باجَہ {با + جَہ}

اسم نکرہ (مذکر - واحد )

واحد غیر ندائی: باجے {با + جے}

جمع: باجے {با + جے}

جمع غیر ندائی: باجوں {با + جوں (واؤ مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. بجائے جانے یا بجنے کی چیز، ساز جن سے آواز نکلتی ہے۔

؎ اب نغمے سو گئے ہیں باجا بھی تھک چلا ہے

محشر اٹھا چکی ہے فتنے جگا رہی ہے، [1]

2. باجنا (شہرت ہونا) کا حاصل مصدر، شہرت، دھوم دھام۔

(ماخوذ فرہنگ آصفیہ، 346:1)

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

musical instrument; instrumental music, music

[ترمیم] مترادفات

ساز، مزمار، ڈُگْڈُگی، ساز،

[ترمیم] ضرب الامثال

باجا بج گیا 

اپنی بدعنوانیوں سے دیوالہ نکل گیا۔

"رنڈی بازی کی بدولت سال بھر میں سیٹھ جی کا باجا بج گیا"، [2]

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1941ء، صبح بہار، 47 )
  2. ( 1958ء، مہذب اللغات، 194:2 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter