باج 1

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

باج {باج} (فارسی)

اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اردو میں اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے 1564ء میں حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر)

جمع غیر ندائی: باجوں {با + جوں (واؤ مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. خراج، وہ مقرر نذرانہ جو چھوٹے حکمران کی طرف سے بادشاہ یا شہنشاہ کو دیا جاتا ہے۔

"ایرانیوں کا فاتح سپہ سالار ..... حسب ذیل شرط پیش کرتا ہے، رومی باج ادا کریں۔"، [1]

2. محصول، لگان، ٹیکس، چنگی۔

"اس گروہ کا گاؤں والوں کی طرف سے سالانہ لگان یا محصول یا باج بھی مقرر ہوتا ہے۔"، [2]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

tribute, tax, toll, duty, impost, cess

[ترمیم] مترادفات

مَحْصُول، ٹَیکْس،

[ترمیم] مرکبات

باج خواہ، باج گِیر، باج وَر

[ترمیم] روزمرہ جات

باج دینا 

لفظاً خراج ادا کرنا، (مجازاً) اپنی پستی یا شکست یا عجز کا اعتراف کرنا، اطاعت قبول کرنا۔

؎ شاہان جہاں فخر سے دیتے تھے جنہیں باج وہ قبر میں ہیں سورئہ الحمد کے محتاج، [3]

باج لینا 

لفظاً خراج لینا، (مجازاً) عجز یا نقص کا اعتراف کرانا، تابع بنانا۔

؎ وہی شہید سعید شمر و یزید سے باج بے کسی داد بے کسی اجرت شکیباءی لے گا، [4]

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1923ء، سیرۃ النبی، 516:2 )
  2. ( 1928ء، نکات رموزی، 52:2 )
  3. ( 1874ء، انیس، مراثی، 375:2 )
  4. ( 1962ء، ہفت کشور، جعفر طاہر، 136 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter