باد

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

باد {باد} (فارسی)

اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اردو میں اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے اردو میں پہلے پہلے 1421ء میں "شکارنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مؤنث - واحد)

فہرست

[ترمیم] معانی

1. وہ متحرک اور لطیف عنصر یا مرکب گیس جو کرہ ارض کو چاروں طرف سے گھیرے ہوئے ہے، ہوا۔

؎ منظر جاں نواز ہے چاندنی رات کا عجب

خنکی ہے موج باد میں دل میں ہے گرمی طرب، [1]

2. گھوڑے کی ایک بیماری جس میں اس کے اعضا خشک ہو جاتے ہیں، جسم پر رگوں کا جال سا بن جاتا ہے اور بہت شور و غل مچاتا ہے۔

؎ باد کرتی ہے آ کے خشک اعضا

دانہ خواہش سے وہ نہیں کھاتا، [2]

3. صدمہ، آسیب، توڑ۔

(ماخوذ : فرہنگ آنند راج؛ غیاث اللغات)

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

wind, air, breeze

[ترمیم] مترادفات

ہَوا، رِیح، صَبا، نَسِیم،

[ترمیم] مرکبات

بادْ اَنْگیز، باد آوَر، باد بانی، بادِ بَہاری، بادْ پا، بادْ پَیما، بادْ پَیمائی، بادِ تُنْد، بادِ خَزاں، بادْ رَفْتار، بادِ سَحَر، بادِ سَمُوم، بادِ شِمال، بادِ صَبا، بادگِیر، بادْکَش، باد فَروش، بادِ مُخالِف، بادِ مُوافِق، بادْ ہَوائی، بادبان، باد آوَرْد سِپاہ، باد بَرْداشْتَہ، بادِ بَرْشْگال، بادِ بُرُوت، بادِ بَرِیں، بادِ بَہار، بادِ تِجارَت، باد خَمْسِین، بادْ دار، بادِ دَبُور، بادْ دَسْت، بادْ رَنْگ، بادْ رِیَہ، بادْ زَہْر، باد زُہْرَہ، بادِ سَخْت، بادِ سُرْخ، بادْ سَنْج، بادْ سَیر، بادِ شُرْط، بادِ صَرصَر، بادِ صَرْصَر، بادِ عاد، بادِ عَقِیم، بادِ فَرَنْگ، بادِ مُراد، بادِ مَوسَمی، بادآوَرْسِپاہ، بادْبان، بادْمُہْر، بادْنُما، بادِسَحَری، بادْزَدَگی، بادْزَن، بادبانِ اَخْضَر، بادِبَہار، بادِپیش، بادْخانَہ، بادْخایَہ، بادخواں، بادْخواں، بادْخور، بادْشِکَنْجَہ، بادِشِکَنْجَہ، بادِصَر، بادفَر، بادْفَر، بادْگَرْد، بادْگِرْد، بادْگِیر، بادْگِیرا

[ترمیم] روزمرہ جات

باد زنی کرنا 

(کسی بات کو) ہوا دینا، (لوگوں کو) ابھارنا، مشتعل کرنا۔

"ابوجہل.... نے اور اس پر بادزنی کی یعنی اس غیرت و حیا پر سب کو سراہا۔"، [3]

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1929ء، مطلع الانوار، 25 )
  2. ( 1841ء، زینت الخیل، 66 )
  3. ( 1855ء، غزوات حیدری، 107 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter