بادبان

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

بادبان {باد + بان} (فارسی)

فارسی زبان میں اسم باد کے ساتھ فارسی قواعد کے تحت لاحقۂ فاعلی بان لگنے سے بادبان مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ 1649ء میں خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر)

جمع غیر ندائی: بادبانوں {باد + با + نوں (و مجہول)}

[ترمیم] معانی

1. وہ پردہ جو ہوا بھرنے یا ہوا کا رخ بدلنے کے لیے کشتی یا جہاز پر لگاتے ہیں، پال۔ ؎ شبیر ناخدائے سفینہ ہیں بے گماں

ان کی ردا ہے کشتی امت کا بادباں، [1]

2. ایک ظرف جس میں چراغ کو ہوا سے بچانے کے لیے رکھتے ہیں، فانوس۔ (پلیٹس)

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

a sail; a vessel used to hold the lamp for the purpose of protecting it from the wind

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1948ء، حسین اور زینب، یکتا امروہی، 3 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter