بادشاہ

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

بادْشاہ {باد + شاہ} (فارسی)

فارسی زبان کا اسم ہے فارسی میں پادشا مستعمل ہے۔ اردو زبان میں اصلی معنی میں ہی بادشاہ مستعمل ہے اردو پر عربی اثرات کی وجہ سے بادشاہ لکھا جاتا ہے لیکن صحیح املا بادشا ہی ہے۔ 1500ء میں "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔

متغیّرات


بادْشاہ {باد + شا}

اسم نکرہ (مذکر)

جمع: بادْشاہان {باد + شا + ہان}

جمع ندائی: بادْشاہو {باد + شا + ہو (واؤ مجہول)}

جمع غیر ندائی: بادْشاہوں {باد + شا + ہوں (واؤ مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. صاحب تخت و تاج، خود مختار حکمران جو کسی کے سامنے جواب دہ نہ ہو۔

"بہادر شاہ کو انگریز پکڑ کر کالے پانی لے گئے تو انگریز بادشاہ ہوئے یا نہ ہوئے۔"، [1]

2. مالک، خداوند، حاکم۔

؎ وراثت سید مرحوم کی جام گدائی ہے

جو اس گھر کا گدا ہو گا دلوں کا بادشا ہو گا، [2]

3. اپنی مرضی کا مختار، غنی، مطلق العنان، دوسروں سے بے نیاز۔

؎ حر سے کوئی امید تعاون گناہ ہے

مانے گا کیا وہ بات مری بادشاہ ہے، [3]

4. { مجازا } اعلٰی، افضل، ممتاز، سردار، نمایاں۔

"ہند کے جنگلوں میں بادشاہ دو درخت ہیں، سال اور ساگوان۔"، [4]

5. استاد فن، کسی ہنر میں کامل، جیسے : بھولو پہلوان کشتی کا بادشاہ ہے۔ (ماخوذ : پلیٹس)

6. تاش کا ایک پتا جس پر بادشاہ کی تصویر بنی ہوتی ہے اور وہ کھیل میں بیگم سے اعلٰی اور اکّے سے پست سمجھا جاتا ہے۔

"بخدا چڑی کے بادشاہ کی سی داڑھی چڑھائے، کلّے پر کلّہ، گٹھا ہوا بدن، سینہ آگے کو بھپرا ہوا۔"، [5]

7. شطرنج کا وہ مہرہ جو صرف گھوڑے کی چال قبل از کشت چلتا اور دوڑ دھوپ سے محفوظ رہتا ہے۔ (فرہنگ آصفیہ، 347:1)

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

king, monarch, sovereign; lord, master; a proficient (in)

[ترمیم] مترادفات

شاہ، سُلْطان، راجا، حاکِم، خودمُخْتار، تاج وَر، قَیصَر، شَہْریار، خُسْرَو، اَمِیر، حُکْمْران، تاج دار،

[ترمیم] مرکبات

بادْشاہِ طُوس، بادْشاہ مات، بادْشاہ پَسَنْد، بادْشاہ پَسَنْد دال، بادْشاہ زادَہ، بادْشاہ زادی، بادْشاہ بھوگ، بادْشاہ پَرَسْت، بادْشاہ سَلامَت، بادْشاہِ وَقْت، بادْشاہ گَر، بادْشاہ گَرْدی

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1868ء، مرآۃ العروس، 218 )
  2. ( 1937ء، نغمہ فردوس، 47:1 )
  3. ( 1952ء، مرثیہ یکتا امروہوی، 13 )
  4. ( 1913ء، تمدن ہند، 49 )
  5. ( 1931ء، روح لطافت، 110 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter