بادلا

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

بادْلا {باد + لا} (سنسکرت)

واردر، بادْلا

سنسکرت میں اصل لفظ واردر ہے اردو زبان میں اس سے ماخوذ اصلی معنی میں ہی بادلا مستعمل ہے۔ 1746ء میں "قصہ مہر افروز و دلیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

متغیّرات


بادْلَہ {باد + لَہ}

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

واحد غیر ندائی: بادْلے {باد + لے}

جمع: بادْلے {باد + لے}

جمع غیر ندائی: بادْلوں {باد + لوں (واؤ مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. سونے چاندی کے چپٹے تار جو گوٹا بننے اور کلابتوں بٹنے کے کام آتے ہیں۔

؎ ہے سنہری رنگ کا یہ ہالہ گرد ماہتاب

بادلہ تجھ دور دامن میں نہیں سنجاف کا، [1]

2. زری کا کپڑا جو ریشم اور چاندی کے تاروں سے بنا جاتا ہے، زربغت، تمامی، زری۔

؎ پھیلی جو چار سمت تجلی مصطفٰی

بچھی زمین پہ چاندنی گردوں پہ بادلا، [2]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

Gold or silver cloth; brocade of silken stuff variegated; gold or silver thread

[ترمیم] مترادفات

زَرتار، مَقِیس،

[ترمیم] مرکبات

بادْلاپوش

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1792ء، محب، دیوان (ق)24 )
  2. ( 1965ء، اطہر، گلدستہ اطہر، 46:2 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter