بادیہ پیما

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

بادِیَہ پَیما {با + دِیَہ + پےَ (ی لین) + ما}

عربی زبان سے ماخوذ اسم بادیہ کے ساتھ فارسی مصدر پیمودن سے مشتق صیغۂ امر پیما بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے بادیہ پیما مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ 1793ء میں قائم کے دیوان کے قلمی نسخے میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی

جمع غیر ندائی: بادِیَہ پَیماؤں {با + دَیہ + پَے (ی لین) + ما + اوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. جنگلوں جنگلوں پھرنے والا، دشت و بیابان طے کرنے والا، دشت نورد۔

؎ آہ اے ہند آہ اے شوریدۂ سودائے غم

آہ اے خانہ خراب اے بادیہ پیمائے غم، [1]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

wanderer; tramp; desert-traveller

[ترمیم] مترادفات

بادِیَہ گَرْ د، دَشْت پَیما

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1910ء، سرور، خمکدۂ سرور، 176 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter