بادی الرائے میں

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

بادِیُ الرَّائے میں {با + دِیُر (ال غیر ملفوظ) + را + اے + میں (ی مجہول)}

عربی اسم صفت بادی اور عربی اسم راے اور سنسکرت سے ماخوذ حرف جار میں پر مشتمل مرکب ہے۔ عربی قواعد کے تحت اسم راے کے شروع میں حرف تخصیص ال ہے لیکن ر چونکہ شمسی حروف میں سے ہے لہٰذا ال غیر ملفوظ ہے۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ 1877ء میں "رسالہ تاثیر الانظار" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل

[ترمیم] معانی

1. ابتدائی سوچ میں، اول فکر میں، بظاہر، ظاہراً، ظاہر میں۔

"ہر جزئی خواہ وہ بادی الراے میں غیر ضروری معلوم ہو، بغیر ملاحظہ کے نہ چھوڑیں۔"، [1]

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1931ء، رسوا، المغالطات، 22 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter