بادی النظر میں

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

بادِیُ النَّظَر میں {با + دِیُن (ال غیر ملفوظ) + نَظَر + میں (ی مجہول)}

عربی اسم صفت بادی کے بعد عربی اسم نظر کے شروع میں عربی حرف تخصیص ال ہے اور حرف شمسی ن کی وجہ سے غیر ملفوظ ہے۔ آخر پر سنسکرت سے ماخوذ حرف جار میں ہے۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ 1848ء میں "تاریخ ممالک چین" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل

[ترمیم] معانی

1. ابتدائی سوچ میں، اول فکر میں، بظاہر، ظاہر میں۔

"انسان ایسے ایسے کام کرتا ہے کہ بادی النظر میں معجزہ اور کرامت معلوم ہوتے ہیں۔"، [1]

رجوع کریں: بادی،

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

at first glance

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1906ء، حکمت علی، 24 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter