بادی 3

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

بادی {با + دی} (فارسی)

باد، بادی

فارسی زبان سے ماخوذ اسم باد کے ساتھ ی بطور لاحقہ نسبت سے بادی بنا جوکہ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے اور گاہے بطور اسم بھی مستعمل ملتا ہے قدما کے ہاں 1678ء میں غواصی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی

فہرست

[ترمیم] معانی

1. باد سے منسوب، ہوائی۔

"اس زمانے میں جہاز رانی کا فن یورپ میں بہت کم تھا، بادی جہاز چلتے تھے۔" [1]

2. نفخ یا ریاح پیدا کرنے والا، جسم پھلا دینے والا (مادہ یا غذا وغیرہ)ریاحی۔

"جس کے لیے کدو بادی کریلا گرم ..... اسے میں بوڑھا ہی سمجھتا ہوں۔"، [2]

3. (تاثیر کے اعتبار سے) بارد، سرد۔ (فرہنگ آصفیہ، 347:1)

اسم نکرہ [3]

جمع غیر ندائی: بادِیوں {با + دِیوں (واؤ مجہول)}

[ترمیم] معانی

1. بائی، گٹھیا، وجع مفاصل۔

؎ زر کی ہوا میں ہو گئے فی النار سیکڑوں

بادی مرض میں آ گئے رہوار سیکڑوں، [4]

[ترمیم] مترادفات

رِیحی، نَفّاخ، مَرْطُوب،

[ترمیم] مرکبات

بادی پَن، بادی بَواسِیر

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1933ء، فراق، مضامین، 8 )
  2. ( 1922ء، گوشہ عافیت، 211:1 )
  3. ( مؤنث - واحد )
  4. ( 1893ء، ریاض شمیم، 124:1 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter