باد بہاری

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

بادِ بَہاری {با + دے + بَہا + ری} (فارسی)

فارسی زبان میں اسم باد اور کے آخر پر علامت اضافت کسرہ لگا کر ایک اور اسم بہار لگا کر اس کے ساتھ فارسی قواعد کے تحت ی بطور لاحقۂ نسبت لگنے سے باد بہاری مرکب اضافی بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ 1609ء میں قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مؤنث)

[ترمیم] معانی

1. وہ سبک رفتار ہوا جو بہار کے موسم میں چلتی اور اس کے اثر سے امنگیں اور نشوونما کی طاقتیں از سر نو زندہ ہو جاتی ہیں۔

سلطانی سواری مثل باد بہاری شہر میں داخل ہوئی۔"، [1]

2. ہندوستان میں مغل حکومت کے دور کی ایک سبک رفتار شاہی سواری کا نام جسے دو گھوڑے کھینچتے تھے۔

بادشاہ سلامت نے مع ریزیڈنٹ کے باد بہاری پر سوار ہو کر شہر کے ناکے پر استقبال کیا۔"، [2]

3. { مجازا }وہ باجا یا باجے جو شاہی سواری (باد بہاری) کے برآمد ہونے کے وقت بجاتے تھے۔

معاً باد بہاری بجنے لگی جس کی ٹکور سے سامعین کا دل عشرت منزل بن گیا۔"، [3]

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1901ء، الف لیلہ، سرشار، 83:1 )
  2. ( 1926ء، شرر، جان عالم، 15 )
  3. ( 1889ء، سیر کہسار، 114:1 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter