باد فروش

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

باد فَروش {باد + فَروش (واؤ مجہول)} (فارسی)

فارسی زبان کے اسم باد کے ساتھ مصدر فروختن سے مشتق صیغۂ امر فروش بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے باد فروش مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ 1810ء میں میر کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی (مذکر)

جمع غیر ندائی: بادَہ فَروشوں {با + دَہ + فَرو (و مجہول) + شوں (و مجہول)}

[ترمیم] معانی

1. خوشامدی۔

؎ مجکو دماغ و صف گل و یاسمین نہیں

میں جوں نسیم باد فروش چمن نہیں [1]

بھاٹ، بھٹی کرنے والا۔

یہ قوم جس کا نام ----- فارسی میں بادفروش ہندی میں بھاٹ ہے، رؤسا اور امرا کی بھٹئ کرنا اس کا پیشہ ہے۔" [2]

شیخی خورا، رجز خِواں۔

اس اثنا میں ----- لشکر میں سے چند باد فروش ایک مقام بلند پر آ کے ایستادہ ہوئے۔" [3]

2. یاوہ گو، باتونی۔

اس پر بھی میں کافر ہوں اور یاران باد فروش وعظ گو مسلمان، کیا انھوں نے خدا کو بھی اپنا ہی سا نابینا مقرر کیا ہے۔"، [4]

[ترمیم] مترادفات

خوشامْدی، چاپْلُوس

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1810ء، میر، کلیات، 614 )
  2. ( 1939ء، افسانۂ پدمنی، 126 )
  3. ( 1891ء، بوستان خیال، 317:8 )
  4. ( 1870ء، مکتوبات سرسید، 93 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter