باد پیمائی

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

بادْ پَیمائی {باد + پےَ + (ی لین) + ما + ای} (فارسی)

فارسی زبان سے ماخوذ مرکب باد پیما کے ساتھ ی بطور لاحقۂ کیفیت لگا چونکہ ی سے ماقبل حرف الف ہے لہٰذا قواعد کے تحت ء زائد لگا کر لاحقۂ کیفیت ی لگائی گئ اور باد پیمائی مرکب بنا۔ 1869ء میں غالب کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت (مؤنث - واحد)

[ترمیم] معانی

1. ہوا کا کھانا، ہوا خوری۔

؎ کشتی مے پر ہے اب تخت سلیماں کو بھی رشک

بادہ پیمائی تھی آخر باد پیمائی نہ تھی، [1]

2. بیکار کام کرنا۔

؎ باد پیمائی میں گزری زندگی

کیا ہوا پر قلعے کی بنیاد ہے، [2]

[ترمیم] مترادفات

ہَوا پَیمائی، پَیمائِش ہوا

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1933ء، صوت تغزل، 233 )
  2. ( 1937ء، نغمۂ فردوس، 53:1 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter