بار آور

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

بار آوَر {بار + آ + وَر} (فارسی)

فارسی زبان میں اسم بار کے ساتھ مصدر آوردن سے مشتق صیغۂ امر آور بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے بار آور مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ 1877ء میں "توبۃ النصوح" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی

[ترمیم] معانی

1. پھل دینے والا، سرسبز۔

"اس شجربار آور کو اندر ہی اندر کھوکھلا کر دیا۔"، [1] 2. نتیجہ خیز، کامیاب۔

"وہ سانولے اور کالے رنگ کے انسان ان ملکوں میں رہتے ہیں جہاں ہماری تجارت بارآور ہوتی ہے۔"، [2]

[ترمیم] مترادفات

ثَمَروَر، پیدا آوَر، ثَمَردار

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1943ء، سیدہ کی بیٹی، 106 )
  2. ( 1922ء، نقش فرنگ، 141 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter